عمران فاروق قتل کیس، دوران سماعت وکیل نے کیا دعویٰ کر دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران فاروق قتل کیس ، سزا کے خلاف مجرموں کی اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی ،سزا یافتہ مجرم محسن علی کے وکیل عارف خان کے دلائل مکمل کرلیے،وکیل نے کہا کہ ایسا کوئی ریکارڈ نہیں کہ معظم علی نے محسن علی یا کاشف خان کامران کی مالی معاونت کی ہو، اگر ٹریول ایجنٹ کو ٹکٹ کے پیسے دیئے تو وہ بینکنگ ٹرانزیکشن سے ثابت ہونا چاہیے،ایسی کوئی چیز ریکارڈ پر نہیں کہ عمران فاروق کے قتل کا حکم الطاف حسین نے دیا ہو،ایسا کوئی بیان بھی ریکارڈ نہیں کہ الطاف حسین کو عمران فاروق کی لیڈرشپ سے خطرہ تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ برطانوی انویسٹی گیٹرز نے عمران فاروق کی ڈائری سے جس پیج کا حوالہ دیا اس پر کیا کہیں گے؟ جس برٹش انوسٹی گیٹر نے وہ ریکور کیے، اس نے یہاں آ کر بیان بھی ریکارڈ کرایا، گواہ نے کہا اوریجنل ڈائری کا پیج ریکور کیا جس کا یہ ترجمہ ہے،آپ نے اس کی مخالفت نہیں کی، اس بیان پر جرح کیوں نہ … عمران فاروق قتل کیس، دوران سماعت وکیل نے کیا دعویٰ کر دیا؟ پڑھنا جاری رکھیں