عمران فاروق قتل کیس میں سزا یافتہ مجرمان کی اپیلیں حتمی مرحلے میں داخل

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں سزا یافتہ مجرمان کی اپیلیں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ امتیاز نے دلائل مکمل کر لیے، چارٹ بھی بنا کر پیش کر دیا ڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ امتیاز نے شواہد کا ریکارڈ چارٹ کی صورت میں پیش کردیا ،عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء سے تحریری دلائل طلب کر لیے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ چاقو اور دیگر سامان کا ریکارڈ بھی پیش کیا گیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کو تیار ہیں،ملزم محسن علی کی جانب سے وکیل مہر محمد بخش عدالت میں پیش ہوئے، وکیل ملزم محسن علی نے کہا کہ میں نے ملزم محسن علی کی جانب سے تحریری دلائل جمع کروا دیے ہیں، عدالت نے حکم دیا کہ دیگر دو ملزمان خالد شمیم اور معظم علی کے وکلاء تحریری دلائل جمع کروائیں، عدالت نے کیس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی عمران فاروق قتل کیس میں گرفتارملزمان کو سزا سنا دی گئی عمران فاروق قتل کیس، مجرمان کی سزا … عمران فاروق قتل کیس میں سزا یافتہ مجرمان کی اپیلیں حتمی مرحلے میں داخل پڑھنا جاری رکھیں