سندھ کے سینئر صوبائی وزیر، وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کی بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں،
حیدرآباد پریس کلب میںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کے اسپتالوں میں بلا امتیاز پورے پاکستان کے لوگوں کا علاج ہوتا ہے،سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں جتنی جدید سہولیات ہیں کسی اور صوبے میں نہیں،حیدرآباد کے لیے جلد ترقیاتی پیکیج لائیں گے، وہاں جلد ای وی بسیں چلائیں گے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے لئے کام کئے، پاکستان بھر کے صحافیوں کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کئے، بینظیر، آصف زرداری صحافیوں کی خدمت میں پیش پیش رہے، قائم علی شاہ وزیراعلیٰ رہے تو انہوں نے بھی صحافیوں کے لئے بڑھ چڑھ کا کام کیا، کوشش کی کہ مدد کر سکیں، آزادی صحافت پر ہم یقین رکھتے ہیں،
شرجیل میمن نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایماندار تھے تو پشاور بی آرٹی کے آڈٹ پر عدالت سے حکم امتناع کیوں لیا، فارن فنڈنگ کیس میں بانی پی ٹی آئی نے 25 اکاؤنٹس چھپائے, وفاقی حکومت کو چاہئے کہ دیگر صوبوں کی طرح یہاں بھی موٹروے بنائے،حیدرآباد اور سکھر کے درمیان فوری موٹروے بنائی جائے،