عمران سوچ لیں کیا وہ غداروں چوروں سے مذاکرات کرنےکو تیارییں؟خواجہ سعد رفیق

0
54

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے الیکشن کے لئے حکومت کے سامنے مزاکرات کی جھولی پھیلائی ہے

عمران خان کے بیان پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات ھمیشہ سے سیاسی جمہوری عمل کا حصہ ہیں پیچیدہ مسائل کا واحد حل بات چیت ہی ہے مگرچئیرمین پی ٹی آئی اچھی طرح سوچ لیں کیا وہ غداروں اور چوروں سے مذاکرات کرنے کو تیارییں ؟ یا اپنےمقصد کے حصول کیلئے انکا کوئی اصول نہیں ؟ پی ڈی ایم نے مذاکرات فیصلہ کیا تو مطالبات دوطرفہ ہونگے اسمبلیاں قانون سازی کیلئے بنتی ہیں توڑنے کیلئے نہیں تمام اسمبلیوں کو مدت پوری کرنی چاہئے،اسملبلیوں کی تحلیل کے عمل کی حمایت نہیں کرتے

وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ عمران یہ بھی سوچ لیں کیا وہ قومی اور 2 صوبائی اسمبلیوں کی موجودگی میں دو صوبائی اسمبلیاں توڑ کر صوبائی انتخابات کیلئے تیار ھیں ؟ یہ خوش فہمی نکال دیں کہ ھم انتخابات سے بھاگیں گے یا رکاوٹیں کھڑی کرینگے !اب عمران کا جھوٹا بیانیہ باقی ہے نہ نام نہاد دیانت کا افسانہ اور نہ ہی پہلے سے سہولت کار .الیکشن ہوا تو خم ٹھونک کر مقابلہ کیا جائیگا۔

دوسری جانب عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے، ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اگریہ اسمبلیاں توڑیں گے تو ہم بھرپورالیکشن لڑیں گے ہم اسمبلیاں توڑنے یا الیکشن بائیکاٹ کے حامی نہیں ہیں وفاق میں ہوتے ہوئے ہم الیکشن کیلئے بہتر پوزیشن میں ہونگے ، آج عمران خان نے اپنے رویے میں تبدیلی کی ہے سیاسی جماعتیں بیٹھتی ہیں تو ڈیڈ لاک ختم ہوتے ہیں ابھی اس پوزیشن میں نہیں کہ اپنی جماعت یا پی ڈی ایم کاموقف دوں،پی ڈی ایم ہمیشہ سے بات چیت پر یقین رکھتی ہے یہ کہیں گے کہ عام انتخابات فوری کروائیں ہم کہیں گے وقت پر ہونگے، عمران خان نےالیکشن کی تاریخ یا ضد چھوڑ کر مذاکرات کی بات کی،

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

Leave a reply