عمران خان کے نا قابلِ ضمانت وارنٹ قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل

0
58
imran khan

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کے فیصلے پر نظرثانی اپیل پر سماعت دوبارہ ہوئی،

عمران خان کے 18 اپریل تک جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹ کو قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل کردیا گیا ،عدالت نے بیس ہزار روپے ضمانتی مچلکوں کے عوض قابل ضمانت میں وارنٹ تبدیل کردیے

ایڈیشنل سیشن جج سکندرخان کی عدالت میں سماعت شروع ہوئی،پراسیکوٹر کے جونیئر وکیل اور عمران خان کے جونیئر وکیل قمر عنایت عدالت پیش ہوئے، جونیئر سرکاری وکیل نے کہا کہ رضوان عباسی کیس میں پبلک پراسیکیوٹر ہیں لیکن سپریم کورٹ مصروف ہیں،پراسیکوٹر رضوان عباسی آ رہے ہیں، ساڑھے گیارہ تک سماعت میں وقفہ کیا جائے، جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے وکالت نامہ میں قیصرامام اور علی بخاری کا نام ہے، عمران خان کے جونیئر وکیل نے عدالت میں کہا کہ علی بخاری ہسپتال ہیں،منگل تک سماعت ملتوی کردیں، جج نے استفسار کیا کہ عمران خان کے وکالت نامہ میں قیصرامام کا بھی نام ہے، وہ کہاں ہیں؟ تو پھر وارنٹ دوبارہ بحال کردیتے ہیں اگر آپ کی طرف سے وکیل نہیں آ رہے،

جونیئر سرکاری وکیل نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کیس میں اسپیشل پراسیکوٹر رضوان عباسی ہیں، پراسیکوٹر رضوان عباسی ساڑھے گیارہ بجے تک عدالت پہنچ جائیں گے، ایڈیشنل سیشن جج سکندرخان نے سماعت میں ساڑھے گیارہ بجے تک وقفہ کردیا، رضوان عباسی پیش ہوئے تو انہوں نے کہا کہ آج ہی فیصلہ کریں، پیر تک سماعت ملتوی کی تو ملزم کو ریلیف ملے گا،

زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

 زمان پارک پر ایک بار پھر پولیس آپریشن کا خدشہ

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

واضح رہے کہ دو روز قبل خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے تھے عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی، عدالت نے عمران خان کو 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

 نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل کردیا

Leave a reply