عمران خان کابینہ کے ارکان کو برطانیہ سے 19 ملین پاؤنڈ کی پاکستان منتقلی کے معاملہ پر نوٹس جاری

0
59

عمران خان کابینہ کو برطانیہ سے 19 ملین پاؤنڈ کی پاکستان منتقلی کے معاملہ پر نوٹس جاری دیئے گئے ہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے برطانیہ سے 19 ملین پاؤنڈ کی پاکستان منتقلی کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے ارکان کو نوٹس بھیج دیے ہیں. نیب برطانیہ سے رقم پاکستان منتقلی اور اس کے نجی اکاؤنٹس میں جانے کی تحقیقات کر رہا ہے اور اسی معاملے کی انکوائری کے لیے مراد سعید اور غلام سرور خان کو 11 اکتوبر کو پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق؛ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کو 12 اکتوبر اور سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کو 13 اکتوبر کو پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے، اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو 13 اکتوبر کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔نوٹس میں شفقت محمود اور شیریں مزاری کو 14 اکتوبر کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے جبکہ خالد مقبول صدیقی اور اعجاز شاہ کو 17 اکتوبر کو پیشی کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ ایم این اے جتنے پیسے الیکشن سیٹ پر خرچ کرتے اتنی تو مجھے تنخواھ ملتی تھی۔ شہباز گل
صوفیہ مرزا کی سابق شوہر عمرفاروق کیخلاف میڈیا میں آنے پر پابندی کی التجا عدالت نے انکار کردیا
جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی
انتخابات سیاسی تقسیم اور کشیدگی کو کم کرسکتے ہیں۔ صدر عارف علوی
وزیراعظم کا ٹیکسٹائل انڈسٹری بحران کا نوٹس، وزیر خزانہ نے اپٹما رہنماؤں کو بلا لیا
علی امین گنڈا پور اور فروغ نسیم کو 18 اکتوبرجبکہ علی زیدی اور خسرو بختیار کو 19 اکتوبر کو نیب میں پیشی کا کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اعظم خان سواتی اور اسد عمر کو 20 اکتوبر کو جبکہ عمر ایوب اور محمد میاں سومرو کو 21 اکتوبر کو نیب پیشی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو نے شیخ رشید احمد اور فواد چوہدری کو 24 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ صاحبزادہ محبوب سلطان اور فیصل واوڈا کو 25 اکتوبر کو نیب پیشی کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان کابینہ نے رقم کی منتقلی کے بعد اس کی نجی اکاؤنٹس میں مبینہ منتقلی کی منظوری دی تھی۔

Leave a reply