fbpx

عمران کابینہ کے وزیر مشکل میں پھنس گئے،ہم نہیں دیکھتے کون منسٹر ہے اور کون کیا ہے،عدالت

عمران کابینہ کے وزیر مشکل میں پھنس گئے،ہم نہیں دیکھتے کون منسٹر ہے اور کون کیا ہے،عدالت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور انکے بھائی کے خلاف نیب ریفرنس کی طلبی کی درخواست منظور کرلی

عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا عدالت نے سماعت 12 جون تک ملتوی کردی ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نیب قانون کی شق 18 ایف میں درخواست کو دائر کیا گیا ہے ملتان سے انکوائری لاہور ٹرانسفر کیوں ہوئی۔دونوں بھائی وزیر ہیں وہ لاہور میں اثر رسوخ استعمال کررہے ہیں دو سال سے ڈی جی نیب لاہور انکوائری کو بند کرکے خاموش بیٹھے ہیں ۔چینی 120 روپے کیوں مانگی ہوئی ہے ان لوگوں کی وجہ سے چینی اتنی مہنگی ہوئی ۔انکے خلاف آواز اٹھانا آسان نہیں ہے دونوں بھائی موجودہ حکومت کے وزیر ہیں۔

فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کو اس سے کیا لینا دینا ہے ہم نہیں دیکھتے کون منسٹر ہے اور کون کیا ہے ۔عدالت قانون کے مطابق کاروائی کرے گی احتساب عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے درخواست پر سماعت کی درخواست گزار احسن عابد کی جانب سے وکیل آفتاب باجوہ عدالت میں پیش ہوئے

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

چینی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کب ہو گی کاروائی؟ اسد عمر نے اعلان کر دیا

اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

وفاقی وزیر خسرو بختیار کی نااہلی کی درخواست پر عدالت کا بڑا فیصلہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.