عمران خان کے گھر کا فون ٹیپ کیا گیا. تحریک انصاف

0
22

تحریک انصاف کی خاتون رہنماء اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کی حالیہ لیک ہونے والی آڈیو پر شیری مزاری کا کہنا تھا کہ فون ٹیپ کرنا ایک جرم ہے اور فون ٹیپنگ غیر قانونی ہے جبکہ عدالت نے اس کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے.

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے گھر کا فون ٹیپ کیا گیا. فون ٹیپ کرنا آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے اور 1997کی ججمنٹ پڑھیں تو معلوم ہوگا جہ جب بے نظیر کی حکومت فون ٹیپنگ پر گرائی گئ تھی.

ان کا مزید کہنا تھا کہ: پی ٹی چئیرمین عمران خان اور پرنسپل سیکریٹری کی فون کالز باہر آتی ہیں تو یہ غیر قانونی عمل ہے، عمران خان کے خلاف جب کوئی کرپشن کیس نہیں ملا تو اب اس کے خاندان کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے.

شیریں مزاری کے مطابق: اب جلد الیکشن کی تاریخ دے دی جائے اور زیادہ وقت نہ لی جائے.

سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ: پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ لوڈ شیڈنگ ہے اور لوڈشیڈنگ مزید بڑھے گی جبکہ لوڈشیڈنگ کا باعث بننے والے بیس پلانٹس بند ہونے کی فہرست ابھی تک نہیں دی گئی ہے.

Leave a reply