fbpx

عمران خان آج جو باتیں کر رہے ہیں وہ ریاست کے لیے مفید نہیں ، جاوید لطیف

عمران خان آج جو باتیں کر رہے ہیں وہ ریاست کے لیے مفید نہیں ، جاوید لطیف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما ،وفاقی وزیر جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں خانہ جنگی کی کوشش کر رہے ہیں

لاہور پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ جلسہ جلسہ کھیلنے سے ملک میں تبدیلی نہیں آتی اور عمران خان آج جو باتیں کر رہے ہیں وہ ریاست کے لیے مفید نہیں ہیں عمران خان ملک میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں اور عمران خان نے اداروں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی۔ عمران خان ملک میں خانہ جنگی کی کوشش کر رہے ہیں عمران خان 20 سال سے قومی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ عمران خان کا مقصد معیشت اور اداروں کو کمزور کرنا ہے۔ عمران خان قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بن چکے ہیں

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ملکی چیلنجز میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں لیکن کسی کو ملک کا تشخص تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی عمران خان کا مطالبہ ہے الیکشن کرائے جائیں اور ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں ہیں صبح الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں انتخابات سے قبل اصلاحات کرنا چاہتے ہیں، عمرانی فتنہ نے پاکستانی معیشت کو ڈبونے کے بعد اس کا جنازہ نکالنے کا سفر جاری رکھنا چاہتا ہے یہ 20 سالوں سے پاکستان میں فساد برپا کرنا چاہتا ہے

دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران مافیا کا اقتداریا اپوزیشن دونوں پاکستان کیلئے سیکیورٹی رسک ہیں،عمران خان اقتدار میں ملکی معیشت غیرملکیوں کے پاس گروی رکھتے ہیں عمران خان مافیا آئین پامال کرتا ہے،عمران خان مافیا اپوزیشن میں انتشار پھیلا کر سول وار کے حالات پیداکرتا ہے

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

زبردستی نکاح کیا، خاتون رکن اسمبلی چھ ماہ بعد تھانے پہنچ گئی،شوہر پر لگایا گھناؤنا الزام

گوگی کی کردار کشی پر ناراض عمران خان بتائیں ہم خواتین نہیں؟ جویریہ ظفر پھٹ پڑیں