عمران خان 18بے نامی اکاوَنٹس استعمال کرتے ہیں، احسن اقبال کا دعویٰ

0
41

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے اخراجات کے لیے 18بے نامی اکاوَنٹس استعمال کرتے ہیں،دنیا بھر سے رقم چندے کے نام پر اکٹھی کی جاتی ہے ،مسٹرکلین 5سال سے اپنی منی لانڈرنگ چھپانے کی کوشش کررہے ہیں ،5سال سےعمران خان سے نیازی سروسز کا حساب مانگا جارہا ہے،عمران خان خود کو پارسا سمجھتے ہیں،

شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،اب جائیں گے جیل

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ڈر ہے الیکشن کمیشن کے آزادانہ کام کرنے سے وہ بے نقاب ہو جائیں گے ، عمران خان فارن فنڈنگ کے ذریعے پاکستان پر مسلط ہوئے،عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنا ہے،عمران خان اداروں پر جھوٹے الزام لگا رہے ہیں،مسٹرکلین آج تک یہ نہیں بتا سکے کہ ان کامحل کیسے چلتا ہے،

شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں توسیع، آخری بار ریمانڈ دے رہا ہوں، جج

شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

وزیراعظم کا ویژن نواز شریف کا اے سی بند کرنا ہے ،مریم اورنگزیب

Leave a reply