عمران خان 73 کے آئین کو ختم کرکے آمرانہ حکومت کا منصوبہ بنا رہے تھے،خواجہ سعد رفیق

0
30

عمران خان 73 کے آئین کو ختم کرکے آمرانہ حکومت کا منصوبہ بنا رہے تھے،خواجہ سعد رفیق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک کوغیریقینی صورتحال سے نکالنے کیلئے سخت فیصلے کیے،

قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس وقت کم ہے لیکن ملک کو بحران سے نکالیں گے،جب اتحادی حکومت آئی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، ملک کی سلامتی کیلئے ہراقدام کریں گے، عوام ملک کی بہتری کے لیے ہمیں ووٹ دیں گے،عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا،ریاست کے ساتھ وفاداری نبھاتے ہوئےسیاسی مفادات کی قربانی دی،عمران خان 73 کے آئین کو ختم کرکے آمرانہ حکومت کا منصوبہ بنا رہے تھے عمران خان کی شیطانی سوچ کا راستہ روکنے کیلئے حکومت سنبھالی عدم اعتماد کے بعد انتخابات میں جانا آسان فیصلہ ہوتا،

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی ہمیں بھرپور سپورٹ کررہی ہے پیپلز پارٹی کی جانب سے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں حمایت کے مشکورہیں،ای وی ایم والا تماشا چل جاتا تو پاکستان کا حلیہ بگڑجاتا، ای وی ایم لانے کا مقصد عمران خان کودوتہائی اکثریت دلاناتھا،اتحادی جماعتیں پورے ملک کے عوام کی نمائندگی کرتی ہیں، عمران خان اور اس کے سہولت کار ای وی ایم کا منصوبہ لے کر آئے،

وفاقی وزیر، پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ انتہائی مشکل فیصلے کر کے معیشت کو سنبھالنے کی کوشش کررہے ہیں،موجودہ ملکی صورتحال میں کسی کو مہم جوئی کی اجازت نہیں دے سکتے ،ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے پنجاب میں ضمنی انتخابات سے اتحادی جماعتیں مل کر لڑ رہی ہیں ،اتحادی جماعتیں انتخابات کو اپنا الیکشن سمجھ کر لڑ رہی ہیں،یہ الیکشن جیت کر جو فساد پیدا کیا گیا ہے ہم نے اس کا جواب دینا ہے،جو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر لڑ رہے ہیں ہم ان کو سپورٹ کریں گے،

دوسری جانب نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانامشہود احمدخاں نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے اپنی سیاست داﺅ پر لگادی ہے انشاللہ پاکستان کو اندھیروں سے نکالیں گے چند ماہ میں قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرکے دکھائیں گے۔ ہم ووٹ کوعزت دو کےبیانیے پر قائم ہیں اور عوام کے مینڈنٹ کو عزت دلوا کر رہیں گے انہوں نے دورہ لیہ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتےہوئےکیا۔رانا مشہود نے مزید کہاکہ مسلم لیگ نےاپنے دورے اقتدار میں پاکستان میں امن کےقیام کیا اور لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کرکے معیشت کا پہیہ چلایا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4سال میں نااہل نیازی نے عوامی فلاح و بہبود کا کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا جو عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) تمام سیٹوں سے کلین سویپ کرے گی۔

پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

Leave a reply