جب تک ووٹنگ نہیں ہوگی ہم اسمبلی سے نہیں جائیں گے، بلاول

0
53

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے حوالہ سے قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس جاری ہے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں آئین شکنی کی گئی اسپیکر آپ آئین شکنی اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کررہے ہیں، امجد علی خان نیازی نے کہا کہ عدالت کا احترام کرتے ہیں مگر کورٹ پارلیمانی کارروائی میں مداخلت نہیں کرسکتی .بلاول زرداری نے کہا کہ عدالت نے آپ کو پابند کیا آپ توہین عدالت کرکے خود بھی نااہل ہوں گے عدالت نے فیصلہ سنادیا ہے کہ آج آپ نے ووٹنگ کرانی ہے، اس سے پہلے بھی عدالت نے اسپیکر کی رولنگ مسترد کیا ہے آپ کوعدالت نے کہا ہے کہ 3اپریل کی پروسیس جاری رکھنا ہے ووٹنگ کرانی ہے،آپ کے وزیر اعظم بھاگ رہے ہیں ابھی جو شخص خطاب کررہے تھے اس سے متعلق میں نے پہلے بھی کہا تھا،میں نے وزیر اعظم سے کہا تھا اس سے بچ کے رہو ،اور اسی نے ہی وزیر اعظم کو پھنسایا اگر آپ ووٹنگ نہیں کراتے اور توہین عدالت کرتے ہیں تو عدالت یہی قریب ہی ہے،

بلاول بھٹو نے اپوزیشن بینچز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اکثریت اس طرف ہے ،عمران خان اکثریت کھو چکے ہیں عدالت کا حکم مانیں پہلے ووٹنگ کرائیں اس کی کہانی میں اتنے جھوٹ ہیں میں کتنے جھوٹ گنواوں ،بات کرنے والی شخصیت عمران خان نہیں اپنا سوچ رہے ہیں وزیراعظم عمران خان آج بھی ایوان میں موجود نہیں ہیں ،نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خارجہ کیوں نہیں تھے؟نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کےاجلاس میں عدم اعتماد کا ذکر نہیں تھا اگر پاکستان کے خلاف 7مارچ کو بات ہوئی تھی تو اسی وقت ان کی غیرت جاگنی چاہیے تھی،خط آتے ہی اسی وقت اپنے اتحادیوں کو کہتے کہ اس طرح کی سازش ہوئی ہے آج اپوزیشن کہیں نہیں جائیگی، آئینی حق آپ سے چھینیں گے،اصل ساز ش یہ ہے کہ عمران خان شفاف الیکشن سے ڈرتے ہیں عمران خان ہزار کوشش کریں سیاسی شہید نہیں بن سکتے ،یہ لڑائی جمہوریت کے چاہنے والے اور غیر جمہوری لوگوں کے درمیان ہے،یہ لوگ ایک بار پھر فیض یاب ہوکرآنا چاہتے ہیں،یہ جوسازش ہے یہ عمران خان کو دوبارہ لانے کے لیے نہیں جمہوریت کو لپیٹنے کے لیے لایا گیا،میں جہاں بھی دیکھوں لوٹے ہی لوٹے ہیں،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ یہ سلیکٹ ہوئے تو اٹھارہویں ترمیم کو ختم کرنے کے لیے ہوئے،سلیکٹ ہوئے تو صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے لیے ہوئے ہمارے پاس لوگ آئے تو لوٹا ان کے پاس جاتےہیں تو الیکٹ ایبل پی ٹی آئی میں بچ جانے والوں کو2018 میں بندوق کی نوک پر پارٹی میں شامل کیا گیا، اراکین لاپتہ کرانے والے اب اکثریت کھو چکے ہیں 20 ممبران جو لاپتہ ہوئے وہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینا چاہتے تھے، ہم نے جب بھی دھاندلی کا ذکر کیا کہا گیا ملکی تاریخ کے شفاف ترین انتخابات ہوئے،اس ہاؤس کی عزت کو بچائیں، میری بات نہیں مانتے تو عدالت کی بات مانیں اور ووٹنگ کریں،پہلے بھی ووٹنگ نہ کروا کر آئین شکنی کی گئی،آج پھر ووٹنگ نہ ہوئی ایک بار پھر آئین شکنی اور توہین عدالت ہو گی،انتخابی اصلاحات میں اپوزیشن سے مشاورت ہی نہیں کی گئی عمران خان کہتے تھے دو نہیں ایک پاکستان بنائیں گے،ادھر تو ہر جگہ الگ الگ پاکستان ہے،چاہتے ہیں 2018 کے انتخابات میں جنم لینے والے مسائل کو ختم کیا جائے، وزیرخارجہ نے سیکیورٹی کمیٹی اجلاس کے منٹس کیوں پیش نہیں کیے عمران خان جاتے جاتے اسپورٹس مین اسپرٹ دکھا کر جائیں ،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ان کی سازش ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات ہوں،صاف شفاف انتخابات آ پ لوگ جیت نہیں سکتےقومی اسمبلی میری ،شہبازشریف نہ کسی اور کی ہے یہ عوام کی ہے سینیٹ کے الیکشن میں ہمارے 20 ممبران کو لاپتہ کیا گی

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور اسپیکر قومی اسمبلی سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق آج کے ایجنڈے کے آغاز سے انکار کرکے مسلسل توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں، ہمارا آئین بھی "آج” تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری پر پابند کرتا ہے،رائے شماری سے بھاگتے ہوئے عمران خان ایک بار پھر آئین کو پامال کرچکے ہیں جب تک ووٹنگ نہیں ہوگی، ہم قومی اسمبلی سے نہیں جائیں گے،

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

بریکنگ، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ پہنچ گئے

پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی

صحافی نے وی لاگ کیا تھا اور کتاب کا حوالہ دیا تھا،کارروائی کیسے بنتی ہے؟ عدالت

پیکا ترمیمی آرڈیننس کالعدم قرار

وفاقی کابینہ کے بعد بڑے فیصلے، حکومتی اعلانات سامنے آ گئے

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان کو دی گئی اپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویز

قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اسد قیصر کا اہم شخصیت سے رابطہ

اجلاس ملتوی ہونے کے بعد فواد چودھری کی سعد رفیق کے ساتھ گپ شپ

عدم اعتماد پر ووٹنگ، منحرف اراکین سے ووٹ دلوانے ہیں یا نہیں؟ اپوزیشن کا بڑا فیصلہ

عمران خان اب کس منہ سے یہ کام کرے گا؟ ریحام خان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو

قومی اسمبلی ، اپوزیشن اتحاد کے کتنے اراکین اجلاس میں موجود؟

قومی اسمبلی اجلاس، ق لیگ دھوکہ دے گئی

آخری بال تک کھیلنے والا بنی گالہ کے کمرے میں چھپ گیا ہے،ن لیگی رہنما کا دعویٰ

بریکنگ،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہو گی؟

قومی اسمبلی اجلاس دوبارہ شروع،اسد قیصر صدارت نہیں کر رہے

قومی اسمبلی میں آخری گیند عمران خان کی منتظر

Leave a reply