وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر قوم سے خطاب کریں گے، مگر کیوں؟ اہم خبر آ گئی

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ایک مرتبہ پھر قوم سے خطاب کرتے ہوئے اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے. ان کا خطاب جمعہ کو ریکارڈ کیا جائے گا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا یہ خطاب ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے متعلق ہو گا اور وہ اس حوالہ سے اب حتمی خطاب کریں گے. حکومت کی جانب سے دی جانے والی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان متعدد بار قوم سے خطاب کرچکے ہیں تاہم اب ایک مرتبہ پھر انہوں نے اس حوالہ سے قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے.
واضح رہے کہ چند دن قبل بھی وزیر اعظم عمران خان نے رات بارہ بجے خطاب کیا تھا تاہم اس دوران ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے کچھ تکنیکی خرابیاں بھی پیش آئیں جس پر اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھااور مختلف اپوزیشن لیڈروںکی جانب سے سخت بیانا ت دیے گئے تھے.