عمران خان بھی منی لانڈرنگ کرتا ہے:مریم نوازکا راولا کوٹ میں خطاب

0
34

راولا کوٹ: عمران خان بھی منی لانڈرنگ کرتا ہے:مریم نوازکا راولا کوٹ میں خطاب اطلاعات کے مطابق راولا کوٹ میں مریم نواز نے آج نواز شریف کے ساتھ ساتھ عمران خان پر بھی منی لانڈرنگ کا الزام لگادیا، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت ملک پر سب سے بڑا منی لانڈرر عمران خان قابض ہے، اس نے ملک دشمن قوتوں سے اربوں روپے لیے۔

مریم نواز شریف کا آزاد کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ گزشتہ سات سالوں سے فارن فنڈنگ کیس التوا کا شکار ہے۔ عمران خان 16خفیہ بینک اکاؤنٹس کا حساب نہیں دے سکے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل رہا۔ نیب اور ایف آئی اے نے کرپشن پکڑنی ہے تو وزیراعظم ہاؤس پر چھاپہ مارے۔اس سے قبل ایک جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو کٹھ پتلی وزیراعظم کے طور پر یاد رکھا جائے گا، لیڈر کرسی پر بیٹھنے نہیں، عوام کے دلوں میں بسنے کیلئے ہوتے ہیں۔

Leave a reply