عمران خان اور مودی کی ملاقات کب ہو گی؟ اہم خبر آ گئی

0
34

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اورپاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات 13،14 جون کو ہو گی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کے ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر ہو گی .

واضح رہے کہ مودی کی جماعت بی جے پی الیکشن جیت چکی ہے، مودی کو وزیراعظم عمران خان نے مبارکباد دی تھی. ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عمران خان نے نریندر مودی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے بام مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں. پاکستان اور بھارت کو عوام کی بہتری اور امن کے قیام کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے. اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی تھی جس پر برسراقتدار آنے والی بھارتی سیاسی تنظیم بی جے پی کے سربراہ نریندرمودی نے ٹویٹ کر کے عمران خان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی لوک سبھا انتخابات میں‌ کامیابی کے بعد تقریب حلف برداری 30 مئی کو ہو گی.ہندوستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تقریب میں‌ کرغزستان کے صدر ،موریطانیہ کے وزیراعظم بھی مدعو ہیں تاہم بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ مودی کی حلف برداری تقریب میں‌پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو دعوت نہیں‌ دی گئی.

Leave a reply