عمران خان اپنے محسن کو ڈسے بغیر نہیں رہ سکتا،مریم نواز

0
25

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حریت رہنما یسین ملک کو سنائی جانے والی سزا کی مذمت کرتی ہوں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ایک زندہ لاش ہے، میں نے وزیر اعظم سے درخواست کی تھی کہ عمران خان کو نہ روکیں اس کو آنے دیں۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں نے آج عمران خان کو جو زناٹے دار تھپڑ مارا ہے اس کی گونج ہر جگہ سنائی گئی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ آج قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سلام پیش کرتی ہوں جنھوں نے فتنے کو بند باندھا،جنھوں نے کسی کی کرسی کی ہوس کی خاطر جانیں کھوئی ان کے لئے خصوصی دعا کی ہے،عمران خان زندہ لاش ہے میں وزیراعظم کو گذارش کی تھی ان کو آنے دیں، آج پاکستان کی قوم نے بیٹوں نے بزرگوں نے زناٹے دار تھپڑ عمران خان کے منہ پر رسید کیا ہے ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں، قوم نے اس احتجاج میں شامل نہ ہو کر ثابت کیا کہ فتنے کا ساتھ نہیں دینا، قوم کو پتہ ہے پاکستان کو ایک مضبوط معیشت کی ضرورت ہے
لاہور: پاکستان کو وہ حکومت مل گئی ہے جس کے سربراہ نواز شریف ہیں اور وزیر اعظم شہباز شریف ہیں

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی عوام نے جو بدلہ عمران خان سے لیا ہے عثمان بزدار کو تین سال اس صوبے پر مسلط رکھا،پنجاب میں تبادلے ہوتے رہے فرح گوگی وہ پیسہ بنی گالہ لے کرجاتے رہی،عثمان بزدار ایک ڈمی وزیراعلی کو بٹھا صوبے کو تباہ کردیا گیا،رانا ثناء اللہ نے صحیح کہا کہ عمران خان کو تو مایوسی ہوئی ہمیں بھی مایوسی ہوئی ہے کہ یہ دو سو لوگ جمع نہیں کرسکے،کے پی کے کی عوام کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں کہ وہاں کے لوگوں نے ان کا ساتھ نہیں دیا،انقلاب کے پی کے اور پنجاب کے درمیان کافی دیر معلق رہا تمام صوبوں کی عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں.

مریم نواز نے کہا کہ اسد قیصر اور پرویز کھٹک نے ایاز صادق سے رابطہ کیا اور کہا کہ کچھ دیر بعد الیکشن کی تاریخ دے دیں ،ایاز صادق نے نواز شریف سے بات کی تو انھوں نے کہا کہ میں دھونس میں نہیں آؤں گا،آج پھر انھوں نے ملاقات کا کہا اور شاہ محمود ، اسد عمر اور پرویز خٹک تھے ،انھوں نے کہا کہ سیف ایگزٹ دیا جائے کہ کوئی جلسہ کرنے دیں ہمیں ،سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ جلسہ کرلیں،ان کے بندے نے کہا کہ سپریم کورٹ ہمیں وہ گراؤنڈ دے دیں تاکہ دس ہزار لوگ آجائیں، ہمارے وکیل نے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ میں آجائے لیکن انھوں نے کہا کہ وہی گراؤنڈ دے دیں، ابھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی سیاسی بھی نہیں سوجھی تھی کہ انھوں نے گرین بیلٹس اور گاڑیوں کو آگ لگادی.

مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی دیکھا کہ کس طرح ان کا فیصلہ پیروں تلے روندا گیا، آج دو معصوم بچے کنٹینر ہٹاتے نیچے گر کر جاں بحق ہوگئے،ان کے اپنے بچے لندن میں ہیں، اگر اتنا ہی جہاد کا شوق ہے تو اپنے بیوی بچوں اور بہنوں کو لے کر آؤ،آپ کیا سمجھے تھے کہ گوگی بچاؤ تحریک میں کیا لوگ باہر نکلے گے، اس تاریخی ناکامی شرمندگی کے بعد عمران خان کو مشؤرہ ہے کہ اس لاش کو بنی گالا لے جائیں اور اس ملک کو ترقی کرنے دیں، عمران خان کبھی بھی اپنے محسن کو ڈسے بغیر نہیں رہ سکتا، اس اسٹیبلشمنٹ نے ان کو وزیراعظم بنایا انھوں کو ڈس رہا ہے،ماجد خان سے علیم خان تک سب کو ڈسا،یہ شخص فساد چاہتا ہے جاؤ بنی گالہ جاؤ اللہ اللہ کرو .میں اداروں کو بہت دنوں سے ادب سے گزارش کررہی ہوں اس فتنے کا ہاتھ مضبوط نہیں کریں ،اسٹیبلشمنٹ اگر نیوٹرل ہوگئی ہے تو بہت اچھی بات ہے، تمام نمبرز چینج ہوگئے ہیں ،اس حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے ہر حکومت کو پانچ سال پورے کرنے چاہیے،سعودی عرب سے اچھی خوشخبری آئی ہے ، آئی ایم ایف سے بھی معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں،اگر یہ میڈیا پر حملہ کریں گے تو ہم سب دیکھ رہے ہیں اس کا بھرپور جواب دیں گے،ہمیں نظر آرہا تھا کہ عوام مہنگائی سے تنگ ہیں،تو میں نے شہباز صاحب سے کہا کہ ہمیں فریش مینڈیٹ چاہیئے جب ہمیں دوہزار تیرہ میں حکومت ملی تو بائیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی

مریم نواز نے کہا کہ اب جب انھوں نے کہا کہ جھتے لے کر آرہے ہیں تو فیصلہ کیا کہ پاکستان کو ان جھتوں کے حوالے نہیں کرنا،عوام کو ن لیگ پسند ہے ہم اس حکومت کو جھتوں کے حوالے نہیں کریں گے،عمران خان نے فوج کے ادارے میں تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے،عمران خان ریٹائرڈ افسران کو جب جلسے میں دعوت دیتا ہے تو کہتا ہے تمھارے سپاہ سالار کو برا کہوں گا وہ سنو،آج جو بات تحریک انصاف کی قیادت سے ہم نے کرنی تھی اس کا جواب قوم نے دے دیا ہے،یہ بہت جذباتی ہوکر پارلیمینٹ سے نکلے تھے لیکن تنخواہیں دیکھ ان کی رالیں ٹپکتی رہتی ہے،عمران خان اب جائیں اللہ اللہ کریں بے گناہ لوگوں کو ان کی خواتین کو تکلیفیں دی، نواز شریف بہت جلد اپنے ملک میں واپس آئیں گے تیاری ہورہی ہے، یہ حکومت اتحادیوں کے ساتھ مل کر بنائی گئی ہے اتحادیوں کے ساتھ مل کر تمام فیصلے ہورہے ہیں.

Leave a reply