عمران خان اپنے دور میں کرپشن کر کے اب لیکچر دے رہے ہیں، احسن اقبال

0
26
این آر او کیلئے عمران خان نے مفاہمتی پیغام بھجوا دیا، احسن اقبال

عمران خان اپنے دور میں کرپشن کر کے اب لیکچر دے رہے ہیں، احسن اقبال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے نیب قوانین میں ترامیم کیے

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نیب ترامیم کے حق میں وزنی دلائل دے چکے ہیں، عدالتیں اپنے فیصلوں میں نیب ترامیم کے حوالے سے ہدایات دے چکی ہیں، عمران خان کی تنقید کس بات پرہے؟عمران خان لیکچردے رہے ہیں جن کے دور میں کرپشن ہوئی ،عمران خان 2011 سے جو راگ الاپ رہے ہیں وہ بے نقاب ہو گیا،میں نے بیسیوں بار عمران نیازی اور شہزاد اکبر کو چیلنج کیا تھا،ہم نے کہا کہ ہمارے منصوبوں میں کرپشن ثابت کرو ہم قومی مجرم ہوں گے، 4 سال تک عمران خان سیاہ سفید کا بادشاہ تھا،نیب اور چیئرمین نیب عمرا ن خان کے اشاروں پر ناچتے تھے،ایک ثبوت ثابت نہیں کر سکا کہ کس نے خورد برد یا کک بیکس کیں،

گرفتاری کا خوف، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عدالت پہنچ گئے

مریم نواز کی جعلی ویڈیو پوسٹ کرنیوالا پی ٹی آئی کارکن گرفتار

سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ویڈیوز چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ٹرینڈ بنا بنا کر حکومت چلائی گئی، بہتان تراشی کی سیاست کی گئی ،نواز شریف کا دوربین اور خوردبین سے احتساب کیا گیا، مجھ پر بے بنیاد جھوٹے الزام لگائے گئے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات خراب کیے گئے ،

سابق وزیراعظم ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کو ختم کرنے کے موقف پر قائم ہوں نیب کو ختم کرنے کی ضرورت پہلے بھی تھی آج بھی ہے،عمران خان نے 4 سال نیب کو استعمال کیا،ہم نے 5 سال حکومت کی ،عمران خان نے نیب کو قبضے میں رکھا، ملکی وزیر اعظم کو 18 ماہ جیل میں رکھا کوئی کیس نہ بنا سکے، ہمارے خلاف ایف آئی اے سے مل کر جعلی کیس بنایا گیا،حکومت کے گواہ نے کہا شاہد عباسی کا کیس سے کوئی تعلق نہیں،آخری گواہ نے کہا میرا بیان ریکارڈ میں لگاہے جو میں نے نہیں دی،میں کہتا رہاہوں کہ کیمرے لگا کر کارروائی کریں،آج بھی کہتا ہوں سب سے کرپٹ ترین ادارہ ملک کا نیب ہے،کمیشن بنائیں ، لوگ پیش ہوکر بتائیں کہ نیب نے آج تک کیا کیا ،

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت پیمرا قوانین میں ترمیم لا رہی ہے، پیمرا ترمیم میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے،ہم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مشاورت سے ترامیم لا رہے ہیں،جو بھی ترمیم ہوگی تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے،سابق دور میں تنخواہیں ادا نہ کرنے والے میڈیا ہاوسز کے اشتہارات بند نہیں کیے گئے،ورکرز کی تنخواہوں اور کنٹریکٹ کے حوالے سے قانون لایا جا رہا ہے مسلم لیگ (ن) ہمیشہ آزاد میڈیا پر یقین رکھتی ہے، پچھلے چار سال صحافیوں، میڈیا ورکرز اور میڈیا ہائوسز کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سیاہ دور تھا.

Leave a reply