الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے عمران خان بیان دے کر توڑنے مروڑنے کا الزام حکومت پرلگا دیا

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے سابق وزیر اعظم عمران خان نے بیان دے کر توڑنے مروڑنے کا الزام حکومت پرلگا دیا ہے.

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ میں ان سب کو بھرپور جواب دوں گا جو مجھے بدنام کرنےکے لئے میرے الفاظ جان بوجھ کر توڑ مروڑ رہے ہیں۔ بس بہت ہوگیا! اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم نامی مجرموں کے گروہ کی جانب سے کئے جانے والے منفی پروپیگینڈے پر میری کڑی نظر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث پی ڈی ایم خوف میں مبتلا ہے اور ان کے منفی پروپیگینڈے کی وجہ بھی یہی خوف ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پشاور کے آج کے جلسےمیں میں ان سب کو بھرپور جواب دوں گا جو مجھے بدنام کرنےکے لئےمیرے الفاظ کوجان بوجھ کر توڑ مروڑ رہےہیں۔ بس بہت ہوگیا!

عمران خان نے اتوار کے روز فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کے دوران نومبر میں آرمی چیف کی تقرری سے متعلق باتیں کی تھیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری چاہتے ہیں کہ وہ اپنا فیوریٹ آرمی چیف لگائیں کیونکہ اگر کوئی تگڑا محب وطن آرمی چیف آگیا تو وہ ان سے ان کی چوری کے بارے میں پوچھے گا۔

واضح‌ رہے گزشتہ روز ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ فیصل آباد میں ایک سیاسی جلسے کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پاک فوج کی سینئر قیادت کے بارے میں توہین آمیز اور غیر ضروری بیان پر سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا تھا کہ پاک فوج میں عمران خان کے متنازع بیان پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فیصل آباد میں پاک فوج سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ سیاسی جلسے میں فوج کی سینئر قیادت کے بارے میں ہتک آمیز اور انتہائی غیر ضروری بیان دیا گیا، فوج کی سینئر قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے۔

مبشر لقمان کا مذید کہنا تھا کہ افواج پاکستان سب سے آگے ہے،ریسکیو آپریشن تو وہی کر سکتے ہیں 

سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

Comments are closed.