‏وزیر اعظم عمران خان نے اسامہ بن لادن کو شہید کہا جو مسلمانوں کے ایک بڑے طبقہ کی سوچ کی ترجمانی ہے۔ انصار عباسی

0
36

اسلام آباد :‏وزیر اعظم عمران خان نے اسامہ بن لادن کو شہید کہا جو مسلمانوں کے ایک بڑے طبقہ کی سوچ کی ترجمانی ہے۔ اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کے اسامہ بن لادن سے متعلق بیان پرجہاں پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں ن لیگ اورپییپلزپارٹی نے سخت مخالفت کی ہے وہاں اس ملک کے بہت بڑے صحافی ، تجزیہ نگارانصار عباسی نے خراج تحسین پیش کیا ہے

انصارعباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہےکہ وزیراعظم نے مسلمانوں کے ایک بہت بڑے طبقے کی سوچ کی ترجمانی کی ہے اورحق ادا کردیا ہے ، انصارعباسی نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان کے مسلمانوں کی اکثریت اسامہ بن لادن کوشہدی مانتی ہے

انصارعباسی جو ایک راسخ العقیدہ مسلمان ہیں اوروہ بھی اسامہ بن لادن کے متعلق وہی نظریہ رکھتے ہیں جو وزیراعظم عمران خان کا ہے اس حوالے سے ان کا یہ بیان کافی اہمیت کا حامل ہے، انصارعباسی نے وزیراعظم کے موقف کی حمایت کرکے اصل میں مسلمانوں کے ایک بہت بڑے طبقے کی ترجمانی کی ہے

یادرہےکہ آج قومی اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنی تقریر میں امریکہ کی پاکستان سے متعلق پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کی قربانیوں کو فراموش کردیا ہے اورساتھ ہی انہوں نے اسامہ لادن کی شہادت کا امریکہ کو ذمہ دارقرار دیا ہے

Leave a reply