عمران خان کنٹینر میں تھے، کنٹینر میں ہیں اورکنٹینر میں رہیں گے ،مرتضیٰ وہاب

0
29

عمران خان کنٹینر میں تھے، کنٹینر میں ہیں اورکنٹینر میں رہیں گے ،مرتضیٰ وہاب

پیپلز پارٹی کے رہنما اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سپریم کورٹ کالعدم قراردے چکی ہے،

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک میں کوئی تبدیلی نہیں لائی ،عمران خان حکومت میں تھا تب بھی کہتے تھے کسی کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان کی حکومت گری تب بھہی کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا،میں عمران خان سے کہتا ہوں آپ نے ملک کے کون سے مسائل حل کیے،لوگوں نے کھل کر بات کرنا شروع کردیا، یہ تبدیلی آئی ہے عمران خان کنٹینر میں تھے، کنٹینر میں ہیں اورکنٹینر میں رہیں گے ، میں کہتا ہوں بھائی ہماری جان چھوڑ دے،اپنی ناکامی چھپانے کے لیے عمران خان نے مراسلے کا جھوٹ بولا، عمران خان اور ان کے حواریوں سے پوچھیں کیا انہوں نے ایک کروڑ نوکریاں دیں، سب سے بڑا چیلنج اس وقت پاکستان میں سیاسی استحکام ہے ،پی ٹی آئی کو سنجیدہ جماعت نہیں مانتا،کیا عمران خان نے کرپشن ختم کی، کیا چینی کی قیمتیں کم کیں؟

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر قمر زمان کائرہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اکثریت شہباز شریف کی جماعت کی تھی لہذا وہ وزیراعظم بنے اکثریت پیپلز پارٹی کی ہوتی تو پیپلز پارٹی کا وزیراعظم بنتا٬ سینیٹ میں ہم سنگل لارجسٹ پارٹی ہیں وہاں ہمارا حق ہے اور یہ باتیں طے شدہ ہیں دونوں جماعتوں کے سربراہوں کا ملنا ضروری تھا٬ ملاقات میں جو چیلنجز ملک کو درپیش ہیں ان پر ڈسکشن ہوئی٬ پیپلز پارٹی کا ایجنڈا یہ نہیں تھا کہ ہم نے کونسی سیٹ یا عہدہ لینا ہے

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری

دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا

دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

قوم سے خطاب مؤخر،خط کس نے لکھا ؟کتنی سخت زبان،کیا پیغام،عمران خان نے سب بتا دیا

پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار

امریکی اہلکار کی ذاتی رائے کو سازش نہیں کہا جا سکتا، اسد مجید

اے آروائی مالکان عمران کو پاکستان پرمسلط کرنیکی سازش کے سپانسرزہیں،خواجہ سعد رفیق

Leave a reply