عمران خان نااہلی کیس،سماعت بغیرکاروائی ملتوی
عمران خان کی نااہلی کیس،سماعت بغیر کاروائی ملتوی
اسلام آبادہائیکورٹ ،ذاتی معلومات چھپانے پر عمران خان کی نااہلی کا کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ,جسٹس محسن اختر کیانی کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت آج نہیں ہوسکے گی اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجربینچ نے آج کیس کی سماعت کرنی تھی
لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دائر متفرق درخواستوں پر سماعت بھی بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی،لاپتہ افراد کیس میں وزارت دفاع کی اپیلوں پر سماعت بھی بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی،
واضح رہے کہ اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے ,درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذاات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں ،عمران خان نے بچوں کی تفصیل میں ایک بچے کی معلومات چھپائیں، عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو نااہل قرار دے، عدالت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے۔
انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس
عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس
لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی
لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا
لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں