وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس،آرمی چیف سمیت اہم شخصیات کی شرکت

0
24

اسلام آباد:وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی سےمتعلق اہم اجلاس،آرمی چیف سمیت اہم شخصیات کی شرکت، اطلاعات کے مطابق اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

باغی ٹی وی کے مطابق اس اہم اجلاس میں وزیر دفاع جناب پرویز خٹک ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی ، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان اور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجنس لیفٹیننٹ جنرل فیض حامد نے شرکت کی۔

اجلاس میں داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کی خودمختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ یہ بھی طے کیا گیا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے لیکن ہمارے پاس اپنے عوام اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کی خواہش اور صلاحیت دونوں ہیں۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی مسلسل پامالی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور عالمی برادری سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی۔

اجلاس میں پاکستان انفورسمنٹ ایجنسیوں کی بہادری اور مربوط کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حالیہ حملے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔

Leave a reply