عمران خان کنٹینر پر سوار،جلسہ گاہ پہنچ گئے

0
43

تحریک اںصاف کی جانب سے اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف جلسہ منعقد کیا جائے گا جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کیا جارہا ہے جس سے پارٹی چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان جلسے میں شرکت کے لیے ریلی کی شکل میں کیٹینر پر سوار ہو کر شمس آباد سے پریڈ گراونڈ کی جانب روانہ ہوئے ، عمران خان کے ہمراہ شیخ رشید، اسد عمر، عامر کیانی ، شہباز گل، فیاض الحسن چوہان بھی کنٹینر پر سوارہیں.تاہم پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ فیض آباد کے مقام پر پہنچ گیا اورعمران خان کنٹینر سے اتر پر اپنی گاڑی میں سوارہو کر پریڈ گراؤنڈ پہنچ گئے .

جلسے کے لیے پریڈ گراؤنڈ میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، مرکزی اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے، جلسے کے انتظامات کو دیکھنے کے لیے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔جلسے کے موقع پر اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، جلسے کی ڈیوٹی پر 2000 پولیس اہل کاروں کو تعینات کیا گیا ہے، 1500 پولیس اہلکار جلسہ گاہ کے ارد گرد تعینات ہیں اور 500 اہل کاروں کو ریڈ زون کے اندر تعینات کیا گیا۔

پولیس کے مطابق شرپسند عناصر کو قابو کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی، راولپنڈی ایس ایس ی آپریشنز وسیم ریاض کو سپر وائزری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی زیر قیادت راولپنڈی کے مری روڈ پر ریلی کی قیادت سے قبل راستے میں عمران خان کے خلاف بیانات پر مبنی بینرز آویزاں کردیے گئے۔

جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب لگائے گئے بینرز پر سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں ہونے والی کرپشن کے الزامات لکھے گئے ہیں۔ رنگ روڈ پر لگے بینر پر ’’کرپشن میں ملوث پی ٹی آئی بے نقاب‘‘ لکھا گیا ہے۔ایک دوسرے بینر پر ’’پاکستان کا قرض 80 فی صد بڑھا کر خودمختاری کی باتیں کرنے والا بہروپیا ہے‘‘ تحریر ہے جب کہ ایک بینر پر ’’کمیشن ایجنٹ فرح گوگی عوام کا پیسہ لے کر کہاں گئی، عمران خان جواب دو‘‘ تحریر ہے۔

Leave a reply