سندھ میں کے پی اور پنجاب جیسا پولیس نظام لانا چاہتا ہوں، وزیر اعظم نے بھٹوکی نگری میں بھی تبدیلی کا اشارہ دے دیا

0
22

کراچی: سندھ میں کے پی اور پنجاب جیسا پولیس نظام لانا چاہتا ہوں، وزیر اعظم نے بھٹوکی نگری میں بھی تبدیلی کا اشارہ دے دیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت نہ ہونے کے باوجود کراچی کی ترقی کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں، بلدیاتی اداروں کو خود مختار اور سندھ میں کے پی اور پنجاب جیسا پولیس نظام چاہتا ہوں، پنجاب کا آدھا بجٹ لاہور پر خرچ کرنے کی وجہ سے لاہور میں ترقی ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کی گورنر ہاؤس میں تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، میئر کراچی وسیم اختر، آئی جی سندھ مشتاق مہر، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر نے شرکت کی۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، کراچی پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے، کراچی پاکستان کا وہ شہر ہے جس کے اوپر جانے سے ملک اوپر جائے گا، اگر کراچی پر برا وقت آتا ہے تو پورے پاکستان پر برا اثر پڑتا ہے، سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت نہ ہونے کے باوجود بھی کراچی میں ترقی چاہتے ہیں، یقین دلاتا ہوں کی کراچی سمیت پورے سندھ کی ترقی کے لیے پوری محنت کر رہے ہیں، ہماری حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کراچی کے لیے جو بھی کچھ ہم کرسکتے ہیں وہ کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد سارے فنڈز صوبوں کو چلے جاتے ہیں، صوبائی ڈیویلپمنٹ فنڈ سے بڑے شہروں کو ٹھیک کرنا ممکن نہیں، لاہور باقی شہروں سے اس لیے بہتر ہوا کہ وہاں پر پورے صوبے کے فنڈ کا 60 فیصد استعمال ہوا، نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پولیس کو خود مختار بنایا، کوشش ہے کہ کسی قسم کی مداخلت نہ ہو، ہم چاہ رہے ہیں کہ وہی پولیس سسٹم سندھ میں نافذ ہوجائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے لوگوں سے معذرت کرتا ہوں، موسم کی خرابی کے باعث کراچی نہ آسکا، کراچی آنے کا مقصد 3 فلائی اوور اور 2 اہم شاہراہوں کا افتتاح کرنا تھا۔ وزیر اعظم نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیل آپ عوام کو بتائیں، ہم جب ہم اقتدار میں آئے تو کراچی کے ان تین منصوبوں کو جاری رکھا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ دنیا میں بلدیاتی ادارے بااختیار ہیں، بلدیاتی سسٹم کو مضبوط بنائیں گے تاکہ وہ اپنی آمدنی اور وسائل خود وصول کریں، چاہتا ہوں پولیس سسٹم بھی دنیا کی طرح مقامی ہو، کے پی اور پنجاب جیسا پولیس نظام سندھ میں بھی چاہتا ہوں۔

قبل ازیں گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے کراچی کے علاقے سخی حسن، فائیو اسٹار اور کے ڈی اے چورنگیوں پر تعمیر کیے گئے پلوں کا افتتاح کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حب سمیت پورے صوبے کی تعمیر و ترقی وزیر اعظم کی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ یہاں رہنے والے بھی تمام بنیادی سہولیات سے مستفید ہوسکیں جو ان کا حق ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر بھی موجود تھے۔

گورنر سندھ کے پریس سیکریٹری کے مطابق ان منصوبوں کا اعلان ستمبر 2018 میں گورنر سندھ کی سربراہی میں قائم کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا تھا، مکمل منصوبوں میں سرجانی سے لسبیلہ تک سگنل فری کوریڈور، جس میں چھ پل شامل ہیں۔

عمران اسمٰعیل نے کہا کہ ان منصوبوں کو عوام کی سہولت کے لیے کھولا جارہا ہے جبکہ ان کے اردگرد اضافی تعمیراتی کام 6 سے 8 ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔

Leave a reply