fbpx

عمران خان پھرمشکل میں پڑگئے:اہم ساتھی ممبراسمبلی نے جواب دے دیا

کراچی :عمران خان پھرمشکل میں پڑگئے:اہم ساتھی ممبراسمبلی نے جواب دے دیا،اطلاعات کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 246 لیاری سے منتخب تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکورشاد ‏پھر عمران خان سے ناراض ہوگئے۔

شکورشاد نے بجٹ میں لیاری کو نظرانداز کرنے پر اجلاس میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ ‏شکورشاد کا کہنا ہے کہ وفاق کی مسلسل نظراندازی پر دلبرداشتہ ہو کر گھر بیٹھ گیا ہوں۔ ‏

انہوں نے کہا کہ لیاری سے بلاول کوشکست دینےوالے کو وفاقی وزیر ہونا چاہیے تھا جمعہ کےدن ‏وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی لیکن وزیراعظم کی طرف سےلیاری کےمنصوبوں کو ‏اہمیت نہیں دی گئی۔

اس سے قبل بھی شکورشاد ترقیاتی فنڈز اور لیاری کے مسائل حل نہ ہونے کا متعدد بار شکوہ کر ‏چکے ہیں اور انہوں نے پارٹی و پارلیمانی اجلاسوں میں بھی نظرانداز کیے جانے پر ناراضی کا اظہار ‏کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.