پشاور:عمران خان نے تومشکل سفرطئےکرلیا اب توانجوائے کرنے کا وقت ہے:اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا کامران بنگش نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جب ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالی تو پاکستانیت کا ایجنڈا لے کر آئے۔
پی ٹی آئی رکن اسمبلی صوبائی وزیرکامران بنگش نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل پورا خیبر پختونخوا اسلام آباد پریڈ گراونڈ جائے گا، وزیر اعظم نے 2018 میں معاشی بھاگ دوڑ سنبھالی تو پاکستان ڈوبنے والا تھا، وزیر اعظم عمران خان نے جب ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالی تو پاکستانیت کا ایجنڈا لے کر آئے۔
پی ٹی آئی رکن اسمبلی صوبائی وزیرکامران بنگش نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھائی، امت مسلماء کے عظیم قائد کے خلاف اندرونی نہیں بیرونی سازش بھی ہو رہی ہے، سندھ ہاؤس میں سب نے دیکھا۔
پی ٹی آئی رکن اسمبلی صوبائی وزیرکامران بنگش کا کہنا تھا کہ جب بھٹو نے زد کی اور اکثریت کو اقلیت میں بدلا تو پاکستان دولخت ہوا، آج سب چور اچکے اکٹھے ہوئے ہیں، 1971 کی تاریخ کو دہرانے کی کوشش ہو رہی ہے، اس میں اپوزیشن کو ناکامی ہوگی۔
کامران بنگش نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں بہت بڑا قافلہ کل اسلام آباد جائے گا، پشاور کا سب سے بڑا قافلہ تیمور جھگڑا، اشتیاق اڑمڑ، کامران بنگش کی قیادت میں جائے گا، کل کا جلسہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔
پی ٹی آئی رکن اسمبلی صوبائی وزیرکامران بنگش نے کہا کہ کل وزیر اعظم سرپرائز دیں گے، کے پی کا قافلہ سب سے بڑا ہوگا اور ایک ملین سے زیادہ لوگ اسلام آباد جائیں گے، اپوزیشن کو پیغام ہے کہ وہ غلط فہمی میں نا رہیں، تحریک انصاف کے ورکر عمران خان کا بال بھی بانکا نہیں ہونے دیں گے۔
صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کل ثابت ہوگا کہ وزیر اعظم عمران خان امت مسلمہ کے عظیم لیڈر ہیں۔