وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین سے گفٹ میں لی گئی بلٹ پروف گاڑی واپس کر دی ہے۔۔شہزاد اکبر کا انکشاف
لاہور:وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین سے گفٹ میں لی گئی بلٹ پروف گاڑی واپس کر دی ہے۔۔شہزاد اکبر کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق آج پاکستان میں شوگرملز مافیا کے خلاف ایف آئی اے کی رپورٹ پربہت دلچسپ صورتحال سامنے آرہی ہے، کہیں تو شوگرملز مالکان ، شریف براردران، چوہدری برادران ،اومنی گروپ کے گرد گھیرا تنگ ہونے کی خبریں ہیںتو کہیں شہزاد اکبرنے ایک خصوصی کہانی سنا دی ہے
باغی ٹی وی کے مطابق آج وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبرنے پریس کانفرنس کے دروان بڑے اہم انکشافات کئے ہیں، ان کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین سے گفٹ میں لی گئی بلٹ پروف گاڑی واپس کر دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین سے گفٹ میں لی گئی بلٹ پروف گاڑی واپس کر دی ہے۔۔شہزاد اکبر کا انکشاف
— Sanaullah Khan (@SanaullahDawn) May 21, 2020
دوسری طرف سوشل میڈیا پربھی ایک طوفان برپا ہے جس میں جہانگیرخان ترین کے خلاف باقاعدہ ایک مہم چلائی جارہی ہے اوریہ فضا پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہےکہ شاید چینی سکینڈل میں صرف وہی مجرم ہیں ،حالانکہ ایسا نہیں ہے، اس میں شریف برادران کےساتھ ساتھ چوہدری برادران اورآصف علی زرداری کی شوگرملز کو بھی بہت زیادہ الزامات کا سامنا ہے