سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں دلائل دیئے ،وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ اسلام میں حکومتی عہدیداروں کے احتساب کا حکم ہے اسلام کے مطابق کسی بھی ملک میں ہونے والی ناانصافی کا ذمہ دار حکمران ہوتا ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے سوا کسی اور نے نیب ترامیم چیلنج نہیں کیں، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟ خواجہ حارث نے کہا کہ اگر نیب ترامیم کیخلاف درخواست کی بنیاد ٹھوس نہیں تو عدالت خارج کر دے،
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے کہا نیب ترامیم ملکی قانون کے ڈھانچے کو کمزور کر رہی ہیں، اب تک عدالت کو یہ نہیں بتایا نیب ترامیم کون سے بنیادی حقوق کیخلاف ہیں،اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں احتساب ہونا چاہیے،سوال یہ ہے ملک میں احتساب کے عمل کو یقینی کس نے بنانا ہے؟ وکیل نے کہا کہ احتساب کے عمل کو یقینی بنانے والے خود اس سے استثنیٰ حاصل نہیں کر سکتے، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب ترامیم سے چھوٹ جانے والے کسی اور قانون کے تحت مجرم ضرور ہونگے،یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی سب کچھ لوٹ کر گھر بیٹھ جائے گا،ممکن ہے نیب کے علاوہ جو قانون کرپشن پر لاگو ہوتا ہے وہ کمزور ہو،سپریم کورٹ کس اختیار کے تحت بنیادی حقوق کی بنیاد پر احتساب کا قانون بنانے کا حکم دے؟کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی، عمران خان کے وکیل دلائل جاری رکھیں گے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس
سپریم کورٹ مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی
اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس
واضح رہے کہ عمران خان نے موجودہ حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ،عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں عمران خان نے استدعا کی تھی کہ سیکشن 14،15، 21، 23 میں ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔