اقوام متحدہ میں خطاب سے قبل عمران خان کا اہم ترین انٹرویو

0
28

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت جس وقت بھی کشمیر سے کرفیو اٹھائے گا، وہاں کے لوگوں کا ردعمل لازمی آئے گا.

خوبی وہ جسے دشمن بھی مانے…..عمران خان کے لیے بھارتی میڈیا بھی رطب لسان ،

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں خطاب سے قبل عمران خان نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا ہے. انٹرویو کے دوران عمران خان نے کہا کہ وادی کشمیر میں اس وقت 9 لاکھ بھارتی فوجیوں کا قبضہ ہے، جنہوں نے 80 لاکھ معصوم کشمیریوں کو گھروں میں محصور کرکے رکھا ہے. یہی وجہ ہے کہ ہم لوگ ڈونلڈ ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی بات کر رہے ہیں. میں اقوام متحدہ بھی اسی لیے آیا ہوں تاکہ یہ مسئلہ مختلف ممالک کے قائدین کو بتاسکوں”.

مقبوضہ کشمیر،جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی برقرار

انٹرویو کے دوران عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے مضبوط ترین صدر ہیں، وہ ہی واحد شخص ہیں جو کشمیر کا مسئلہ حل کرواسکتے ہیں. کیونکہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان شدید کشیدگی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اگر مسئلہ کشمیر میں ثالثی کا کردار ادا کردیں تو امن قائم ہوسکتا ہے. ایٹمی جنگ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ "کوئی بھی سمجھدار شخص ایٹمی جنگ کا نہیں سوچ سکتا”.

ٹرمپ نے مودی سے کیا کہا، خبر آ گئی

Leave a reply