وزیراعظم عمران خان پہلی مرتبہ مشکل میں‌:جگری یارجہانگیرخان ترین نے بڑی دھمکی دے دی

0
27

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان پہلی مرتبہ مشکل میں‌:اپنے ہی جگری یارجہانگیرخان ترین نے بڑی دھمکی دے دی ،اطلاعات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے وزیراعظم عمران خان کو دھمکی دے دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی طاہر ملک نے کہا کہ جہانگیر ترین نے عمران خان کو دھمکی دی ہے کہ میرے خلاف اگر مقدمات ختم نہ کیے گئے تو میں آپ کے خلاف اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کروں گا۔

طاہر ملک نے کہا کہ جہانگیر ترین نے وزیراعظم عمران خان کو بڑے میٹھے انداز میں دھمکی دی ہے۔ دوسری جانب سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے جہانگیر ترین کی عدالت میں پیشی کے دوران ایک اہم وفاقی وزیر نے ساتھ جانے کا اصرار کیا۔

طاپرملک کی طرف پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ جانے کے خواہشمند وفاقی وزیر اور ایم پی ایز عمران خان کے بھی کافی قریب ہیں

ان کا کہنا تھا کہ ایسے لگ رہا ہے کہ کپتان پہلی مرتبہ پریشان ہوا ہے اوروہ اس چیز سے خائف ہے کہ وہ اپنے بہترین دوست کی صحبت سے محروم ہوجائے گا

Leave a reply