پاکستانیو ! عمران خان کواپنے ملک اورقوم کی بڑی فکرہے،مخلص اوردل کے سچے انسان ، حکومت گرنے نہیں دینگے: فروغ نسیم

اسلام آباد:پاکستانیو ! عمران خان کواپنے ملک اورقوم کی بڑی فکرہے،مخلص اوردل کے سچے انسان ، حکومت گرنے نہیں دینگے،اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کے اہم رہنما وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے حکومت مخالف جماعتوں کی امیدوں پرپانی پھیرتے ہوئے یہ واضح کردیا ہےکہ ان کی جماعت کے حکومت سے ہزاراختلافات ہوں مگرعمران خان سے نہیں

باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے حکومت کے خلاف پیدا ہونے والے پراپیگنڈے کوناکام بناتے ہوئے کہا ہےکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) وزیراعظم عمران خان کو اپنا بھائی سمجھتی ہے کسی صورت حکومت نہیں گرنے دیں گے۔

وفاقی وزیر قانون نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی تھی تو اس وقت ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی کی طرف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو دو وزارتیں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے کہا ہےکہ ان کے حوالے سے کسی بھی فریق یا شخص کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی طرف سے قانون کی وزارت نہیں مانگی گئی تھی، مجھے وزیر قانون بنانا پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور وزیراعظم عمران خان کی خواہش تھی۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پابندی کیلئے کوئی کالا قانون نہیں لا رہے، سوشل میڈیا سے متعلق ایسے رولز بنا رہے ہیں جو عالمی سطح پر رائج ہیں، فیس بک وفد کو بتایا کہ بھارت کے مقابلے پاکستان سےامتیازی رویہ نہ رکھیں۔

وفاقی وزیرقانون نے عمران خان کی پاکستان اور ملت کے حوالے سے محبت اورخلوص کوبھی بیان کیا اور کہا کہ میں نے بہت سے وزرائے اعظم دیکھے بہت سی پارٹیاں دیکھیں ، ہزاروں لوگوں کے ساتھ بات چیت اورگپ شپ ہوئی لیکن میں نے اپنی زندگی میں‌عمران خان سے سچا کوئی آدمی سیاستدان اوروزیراعظم نہیں دیکھا

Comments are closed.