انقرہ :عمران خان اسلامی دنیا کا "ابھرتا ہوا سورج” ہے :ترک مصنّف نے کتاب لکھ دی،اطلاعات کے مطابق ترکی کے ایک مصنف نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پر ‘پاکستان کا ابھرتا ہوا سورج ” کے عنوان سے کتاب لکھ دی۔
Ready in Turkish @ImranKhanPTI
Imran Khan – Rising Sun ☀️ of Pakistan @sayedzbukhari pic.twitter.com/8diIXKktBP
— Bulut BAĞCI (@bulutbagci) December 3, 2020
ذرائع کے مطابق سابق کرکٹر اور پاکستان کے وزیراعظم پر یہ کتاب ورلڈ ٹورازم فورم انسٹیٹوٹ کے صدر اور ترک مصنف بولود باغجی نے تحریر کی ہےترک مصنف نے ترک زبان میں وزیراعظم عمران خان کی سوانح عمری پر کتاب لکھ کرخراج عقیدت بھی پیش کی ہے
https://twitter.com/RedStoneProduc4/status/1334850504967532545
بولوت بگچی جو کہ ورلڈ ٹورازم فورم انسٹیٹیوٹ کے صدر بھی ہیں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی زندگی میں آنے والے اب تک کے نشیب وفراز پر کتاب تحریر کر دی ہے جس کو انہوں نے عمران خان کی آٹوبائیوگرافی کے طور پر متعارف کرایا ہے۔
I am always proud to stand with @ImranKhanPTI . He has good heart. He works for his nations. @ElifAhmetTurkey 🇵🇰 https://t.co/eYEDPaXV9J
— Bulut BAĞCI (@bulutbagci) December 5, 2020
بولود باغجی کہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ عمران خان کا ساتھ دینےکر فخر محسوس کرتے ہیں ، ان کا دل اچھا ہے اور وہ اپنی قوم کے لیے بڑے فکرمند رہتے ہیں ، صرف اپنے ملک کی عوام ہی نہیں عالم اسلام کے لیے ان کا دل دھڑکتا ہے ۔
President World Tourism Forum and Our Turkish Brother @bulutbagci written a book on PM of Pakistan @ImranKhanPTI.
Imran Khan Rising Sun ☀️ of Pakistan 🇵🇰.
🇹🇷🇵🇰💖https://t.co/pGJcVJrSDD— Elif Ahmet 🇹🇷 (@ElifAhmetTurkey) December 4, 2020
بولود باغجی کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کتاب ترک زبان میں شائع کی گئی ہے تاہم اس کا انگریزی ایڈیشن بھی جلد شائع کر دیا جائے گا۔
We host more Leaders than OTHERS! @gtourismforum @WTourismForum pic.twitter.com/cGKjNkJEzH
— Bulut BAĞCI (@bulutbagci) August 8, 2020
اس کتاب کے سرورق پر انہوں نے عمران خان کو پاکستان کے ابھرتے ہوئے سورج کے طور پر لکھا ہے۔ اس کتاب کو آن لائن خرید کر پڑھا جا سکتا ہے، جس کا اعلان انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر کیا۔
اس کتاب کے بارے میں ویب سائٹ پر لکھا گیا ہے کہ جس طرح کچھ لوگوں پر ایک خاص طبقے کا انحصار ہوتا ہے جبکہ کچھ لوگ امید کی نئی کرن ہوتے ہیں
ان لوگوں پر ذمہ داریوں کا بہت بوجھ ہوتا ہے اور ان کے پاس طرح طرح کی تتلیوں کے ساتھ اڑنے کا بھی وقت نہیں ہوتا ایسے ہی رہنما ہیں پاکستانی وزیراعظم عمران خان ایسی ہی تقدیر کے ساتھ پیدا ہوئے۔
مزید لکھا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے ماضی کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے آگے بڑھ رہے ہیں اور یاد رکھتے ہیں کہ کس طرح انہوں نے انتہائی تکلیف دہ دن بھی گزارے۔ کتاب میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پاکستان کی امید اور سورج کی وہ کرن ہیں جو زمین کو روشن کر دیتی ہے۔
جنہوں نے اپنے عقائد، کھیل اور ہر جگہ سے جو ملا اکٹھا کیا اور اس کو وقت پڑنے پر اپنے لوگوں کیلئے بروئے کار لائے۔
ترک منصف کہتے ہیں کہ عمران خان کواس وقت ایک نہیں بلکہ کئی محاذوں سے ناکام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عمران خان کوناکام کرنے میں جہاں اندرونی قوتیں متحرک ہیں وہاں بیرونی قوتیں بھی بڑی فعال ہیں