
پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پشاور دھما کے میں شہادتوں پر افسوس ہے دہشت گردوں نے پولیس کو نشانہ بنایا حکومت جو اقداما ت کررہی ہے امید ہے ریلیف ملے گا، مہنگائی ابھی بھی ہے اور مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے وزیراعلیٰ سندھ ہر 2،3 ماہ بعد اجلاس بلا کر امن وامان کا جائزہ لیتے ہیں،خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات بڑھ رہے یں،عمران خان طالبان سے مذاکرات کے حامی تھے،عمران خان کو اقتدار میں فری ہینڈ دیا گیا تھا،
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جارہا ہے، رینجرز اور فوج سے مدد مانگی ہے،کچے میں ڈاکوؤں کے پاس جدید اسلحہ ہے ،حیریت ہے ان تک پہنچ کیسے رہا ہے،ڈاکوؤں کے خلاف حکمت عملی بنا رہے ہیں،امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں،عمران خان کے آصف زرداری پر الزامات بےبنیاد ہیں، لیگل نوٹس بھیجا ہے، انتظار کررہے ہیں اگر عمران خان معافی مانگتے ہیں تو ٹھیک ورنہ کارروائی کریں گے عمران خان نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا، اب بھاشن دے رہے ہیں،کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہوگا، عددی برتری حاصل ہے
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ مذاق نہیں یہ سینکڑوں جانوں اور خاندانوں کا معاملہ ہے،عمران خان ہر اس احسان کے جوابدہ ہیں جو انہوں نے دہشت گردوں پر کیا، دشمن قوتیں وطن عزیز میں انتشار اورسازشوں میں مصروف ہیں,دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سےقوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے, نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 93 ہوگئی جب کہ 140 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں
وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،
مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہاء ہے,مولانا فضل الرحمان
سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور کیسے مسجد پہنچا انکوائری ہو گی،وزیر داخلہ