یو ایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے سائفر بیانہ کی ایک دفعہ پھر سختی سے نفی کر دی
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کچھ عرصہ قبل وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیا ،اس انٹرویو میں صحافی نے سائفر کی موجودگی سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کا موقف پوچھا ،بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی کا سائفر سے متعلق بیانیہ پر عالمی میڈیا میں بحث جاری رہی ،
صحافی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان سے متعلق امریکی ترجمان سے سوال کیا،صحافی نے سوال کے دوران "عمران خان نے سائفر کو حقیقت قرار دیتے ہوئے ریاست کے اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونالڈ لو کا حوالہ دیا اور کہا کہ ڈونالڈ لو نے سفیر ہیل سے ملاقات کی تھی اب یہ ریاستی محکمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ دورانِ انٹرویو لیے گئے نوٹس کا انکشاف کرے”
صحافی نے سوال کو مزید تفصیل میں لے جاتے ہوئے پوچھا کہ ” کیا آپ ان دستاویزات کو ظاہر کریں گے”؟ جس پر امریکی ترجمان میتھیو ملر نے واضح کیا کہ "ہم اس پر پہلے بھی بات کر چکے ہیں، ہمارا یہ موقف ہے کہ یہ دعوے اور الزام درست نہیں ہیں”امریکی ترجمان میتھیو ملر نے واضح الفاظ میں بتایا کہ ” یہ سب دعوے بے بنیاد ہیں”
واضح رہے کہ عمران خان نے امریکی سائفر کو بنیاد بنا کر پاکستان میں امریکہ کے خلاف تحریک چلائی تھی اور کہا تھا کہ حکومت امریکہ نے گرائی بعد میں عمران خان ہمیشہ کی طرح اپنے بیانات پر یوٹرن لیتے رہے،
دوسری جانب چند دن قبل امریکی سائفر کے بیانیہ پر سیاست کرنے والا خود امریکیوں سے رحم کی بھیک مانگنے پر مجبور،زُوم میٹنگ نے ضمیر فروشی کے تمام راز فاش کر دئیے ،سائفر کو سازش قرار دینے والا پورے ملک کے خلاف سازش پر اتر آیا .پاک فوج اور اُسکی قیادت پر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے نہ تھکنے والے عمران خان کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا، زوم میٹنگ میں عمران خان نے امریکی خاتون کے آگے کشکول پھیلائے ضمیر کا سودا کیا، اپنی جھوٹی تمہید میں امریکی خاتون کو بتایا کہ 99 فیصد پاکستان عمران خان کا خواہاں ہے
عمران خان کی امریکی خاتون سے التجائیں ،عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی سیاسی ناکامی کا پورا ملبہ سابقہ آرمی چیف پر ڈال دیا عمران خان نے امریکی خاتون کے سامنے اپنے دور کی بدترین معاشی پرفارمنس کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ،عمران خان نے امریکی خاتون کے سامنے پاکستان کی بدترین منظر کشی اور ہرزہ سرائی کی،بنا ثبوت و شواہد اپنے اوپر قاتلانہ حملے کا ذمہ حسب عادت آرمی اور دیگر اداروں پر تھوپ دیا ،امریکا کے سامنے اپنے آپ کو سب سے مقبول ترین لیڈر ہونے کا دعویٰ کر دیا
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟
پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف جب تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی تھی تو اسوقت عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے ایک جلسے میں ایک خط لہرایا تھا اور اس خط کو انکی حکومت کے خلاف بیرونی سازش کہا تھا، بعد ازاں بتایا گیا تھا کہ امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ عمران خان کی حکومت ختم کی جائے، عمران خان اپنی حکومت ختم ہونے کے بعد ابھی تک اسی بیانئے کو لے کر چل رہے تھے تا ہم سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں واضح کہا گیا کہ کسی قسم کی دھمکی نہیں دی گئی، عمران خان اسی سائفر کو لے کر اپنی تحریک چلا رہے ہیں اور عمران خان کا غیر ملکی سازش و مداخلت کا بیانیہ عوام میں مقبول ہو چکا ہے تا ہم سائفر کے حوالہ سے عمران خان کی دو آڈیو لیک ہو چکی ہیں جس کے بعد سائفر کا بیانیہ پٹ گیا
سائفر کے حوالہ سے 25 اپریل کو ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار سے سوال کیا گیا کہ مراسلہ سے متعلق نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس کے بعد بہت کنفیوژن ہے،جس کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں ہونے والی بحث کو دیکھنا ہو گا،این ایس سی کے دونوں اجلاسوں میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے سب کچھ واضح کیا ہے،سیکیورٹی ایجنسیز نے بتایا کہ کوئی غیر ملکی سازش نہیں ہوئی،اسد مجید کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد تھیں، اور ہیں کمیٹی اجلاس میں سفیر اسد مجید ہو کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا کسی سفیر پر دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا.ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخارکا مزید کہنا تھا کہ مراسلے کوکئی روز تک کو دبانے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔ ٹیلیگرام جیسے ہی دفترخارجہ پہنچا اور قانون کے مطابق متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا مراسلہ قومی سلامتی کمیٹی میں زیر بحث لایا گیا اور پھر ڈی مارش دیا گیا
پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی نے 30 مارچ کو دعویٰ کیا تھا کہ دھمکی آمیز خط شاہ محمود قریشی نے خود دفتر خارجہ کے سفارت کار سے لکھوایا،علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ فارن آفس کے ڈپلومیٹ نے شاہ محمود قریشی کے کہنے پر یہ خط وزیر خارجہ شاہ محمود کو بھجوایا,ڈپلومیٹ سے خود ساختہ خط موصول ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو خط پہنچایا,اس معاملے کے حقائق جلد قوم کے سامنے آئیں گے, شاہ محمود قریشی اور فارن آفس اس جعلی سازی کے اصل کرادر ہیں,شاہ محمود قریشی اور فارن آفس لیڑ گیٹ سکینڈل میں بری طرح پھنس چکے ہیں,ہم عمران خان، شاہ محمود قریشی اور فارن آفس کے ملوث کرداروں کو اس کیس سے نہیں نکلنے دیں گے,