عمران خان کے بچے باہر انہیں پاکستان کی ترقی سے کوئی غرض نہیں،شازیہ مری

0
32

عمران خان کے بچے باہر انہیں پاکستان کی ترقی سے کوئی غرض نہیں،شازیہ مری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر، پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ایک انسان نے فارن فنڈنگ کے بل بوتے پر معاشرے کو تباہ کیا

شازیہ مری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان فارن ممنوعہ فنڈنگ میں رنگے ہاتھ پکڑا گیا ہے، عمران خان دوسروں پر الزام وہ لگا رہا جو خود ہر برائی اور فراڈ میں ملوث ہے، عمران کوپاکستان کی فلاح اور ترقی سے کوئی غرض نہیں ہے کیا الیکشن کمیشن دباؤ کا شکار ہے؟ عمران خان کے بچے باہر ہیں انہیں پاکستان کی ترقی سے کوئی غرض نہیں عمران خان نے فارن فنڈنگ کے ذریعے پاکستان کے معاشرے اور معیشت کو تباہ کیا، الیکشن کمیشن کو فیصلہ سنانے سے روکنے کیلئے عمران دباؤ کا حربہ استعمال کر رہا ہے بھارتیوں کی فنڈنگ کی وجہ سے عمران خان مودی کی جارحیت پر خاموش رہا،الیکشن کمیشن ڈر اور پریشر سے باہر آکر ملک اور قوم سے انصاف کرے

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ایک ماہ میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے تا ہم پی ٹی آئی دوبارہ عدالت پہنچی گئی اور اس فیصلے کو چیلنج کر دیا جس پر عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا، اور پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف ملا، الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، تا ہم ابھی تک فیصلہ سنایا نہیں گیا، اتحادی جماعتیں بار بار مطالبہ کر رہی ہیں کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

فارن فنڈنگ کیس تحریک انصاف پر کسی اور نے نہیں بلکہ بانی رکن اکبر ایس بابر نے کیا،بقول اکبر ایس بابر انہوں نے ممنوعہ فنڈنگ بارے عمران خان کو آگاہ بھی کیا تھا ایسے فنڈز لئے گئے جنکی پاکستان کا قانون اجازت نہیں دیتا، عمران خان نے کوئی ایکشن نہ لیا جس کی بنا پر وہ الیکشن کمیشن گئے

حالیہ ضمنی الیکشن میں شفاف ترین الیکشن کے باوجود اب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے مسلسل چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، اسکی اصل وجہ الیکشن میں دھاندلی نہیں بلکہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو مزید تاخیر کا شکار کروانا

Leave a reply