
وزیر اعظم عمران خان کے خلاف درخواست کی سماعت سے لاہور ہائیکورٹ کے جج نے معذرت کر لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لائرز فاﺅنڈیشن فارجسٹس کے سربراہ اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ جو سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بھی سابق وکیل ہیں نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ خصوصی طیاروں میں سفر نہ کریں گے .آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لیں گے اور اگر لینا پڑا تو خود کشی کو ترجیح دیں گے. درخواست گزار اے کے ڈوگر نے مزید کہا کہ اسلام میں بھیک مانگنا منع اور وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب سے تین بلین ڈالر مانگے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیر اعظم کے نو ممالک کے سفر پر آنے والے تمام اخراجات کی تفصیلات طلب کی جائیں، درخواست گزار کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سماعت سے معذرت کر لی اور کہا کہ میں وزیر اعظم کے خلاف کیس کی سماعت نہیں کرنا چاہتا.