عمران خان کا صدر مملکت، چیف جسٹس کو خط لکھنے کا فیصلہ

0
39

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں،

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے جلد اسلام آباد کی کال دینی ہے میں چاہتا ہوں میرے تمام لوگوں کو اسلام آباد آنے کے لیے تیار کیا جائے، حقیقی آزادی کے لیے 30 لاکھ لوگ اسلام آباد آئیں گے،ہم نے اس سازش کو ناکام کرنا ہے، ہم نے اس ملک میں الیکشن کروانے ہیں، ہم نے فیصلہ کرنا ہے بیرونی طاقتوں کے غلام ہمارے ملک کے لیڈر نہیں ہوں گےشہباز شریف میر جعفر ہے، اس کے اوپر 40 ارب کے کرپشن کے کیسز ہیں، انکو اسی لیے وزیر اعظم بنایا گیا کیوں کہ انکا پیسا ملک سے باہر پڑا ہے، جسکا پیسا ملک سے باہر پڑا ہو وہ کبھی بھی سامراج کے خلاف نہیں بول سکتا،انکی کرپشن پر وائٹ پیپر عوام کے سامنے پیش کروں گا،یہ قوم فیصلہ کرے گی کہ ہم نے آزاد ملک بن کر رہنا ہے یا غلام ،یہ مافیا لوگوں کی کردار کشی کرتے ہیں لوگوں کو ڈراتے دھمکاتے ہیں، انہوں نے ایک خاتون کو پیسے دے کر 2018 میں کتاب لکھوائی، عید کے بعد پھر یہ اسی طرح کی حرکت کرنے جا رہے ہیں،عید کے بعد پھر یہ میری کردار کشی کرنے کی کوشش کریں گے،میں جب تک زندہ ہوں میں انکا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا،

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا جو مارچ ہوگا یہ فیصلہ کرے گا کہ ملک نے کس طرف جاناہے ہم زبان سے ان کے خلاف جہاد کریں گے، امریکا ہمیں تمہاری معافی کی کوئی ضرورت نہیں

قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امریکی مراسلے پرکمیشن بنانے کے لیے صدر مملکت اور چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے سابق وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں قوم کی آزادی و خود مختاری کا تحفظ حکومت کے دفاع و حصول سے بالاتر فریضہ ہے، مقامی غداروں نے قوم کو سامراج کے چنگل میں جکڑنے کی قیمت حکومت کی صورت میں وصول کی دونوں اہم ریاستی شخصیات سے امریکہ سے پاکستانی سفیر کے مراسلے اور اسکے مندرجات کی روشنی میں اب تک کی کارروائی کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ باضابطہ ملاقات میں ہمارے سفیر کو دی جانے والی دھمکی شرمناک اور سفارتی آداب کے یکسر منافی ہے

سابق وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مہذب دنیا میں ایسے تکبرانہ طرزِ عمل اور سفارتی بداخلاقی کی کوئی گنجائش نہیں۔ عوام بیرونی سازش کی شکل میں پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت پر بے حد رنجیدہ اور ناراض ہیںعوامی ردعمِل کی شدت کے پیشِ نظر حقیقی آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان زیادہ دیر تک روکنا ممکن نہیں

دوسری جانب فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مدینہ منوّرہ میں گزشتہ روزکا واقعہ کسی منصوبے کا حصہ نہیں تھا عمران خان اور امپورٹڈ حکومت کے کردار کا لوگوں کو پتہ ہے شاہ زین کے گارڈ کا قاسم سوری پر حملہ منصوبے کا حصہ تھا،عدالت کو قاسم سوری پر حملے کا نوٹس لینا چاہیے ،اگر کسی جماعت کو دیوار سے لگایا جائے گا تو معاشر ہ تقسیم ہوگامذہب کو استعمال نہ کیاجائے ،یہ اچانک ردعمل کا حصہ تھا، چیف الیکشن کمشنر نے مضحکہ خیز فیصلہ دیا،پاکستان میں تقسیم کی وجہ چیف الیکشن کمشنر کا رویہ ہے،ملک بڑی جماعت کو دیوار سے لگانے سے تقسیم بڑھے گی،سب کے لیے قانون برابر ہونا چاہیے،

اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں میں جو غم اور غصہ پایا جاتا ہے اس کا ہمیں احساس ہے، لیکن مقدس مقامات کے تقدس کا احترام کرنا ہم سب پر لازم ہے.

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

Leave a reply