عمران خان کا امریکی سفیر سے رابطہ۔ مدد مانگ لی

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی غلامی سے قوم کو نکالنے والے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خود امریکہ سے مدد مانگ لی


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے امریکی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ اور عمران خان نے امریکی سفیر سے موجودہ بحران سے نکلنے میں مدد طلب کی ہے

مبشر لقمان کہتے ہیں کہ کیا عمران خان اسکی تردید کریں گے کہ انہوں نے امریکی سفیر سے رابطہ نہیں کیا یا امریکی سفارتخانہ تردید کرے گا ہر گز نہیں

عمران خان کے خلاف جب تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی تھی تو اسوقت ڈی چوک میں ایک جلسے میں عمران خان نے ایک خط لہرایا تھا اور کہا تھا کہ امریکی سازش کے نتیجے میں مجھے حکومت سے نکالا جا رہا ہے امریکہ نے دھمکی دی ہے ۔ اسوقت سے لے کر اب تک عمران خان اسی بیانیہ کو لے کر چل رہے ہیں اور قوم کو حقیقی آزادی کا سبق سکھا رہے ہیں تا ہم حیران کن طور پر عمران خان کا امریکی سفیر سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے ۔

باخبر ذرائع کے مطابق آج امریکی قونصل جنرل سے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ملاقات ہوئی اس ملاقات کے بعد عمران خان نے خیبر پختونخواہ ہاوس جا کر امریکی سفیر سے رابطہ کیا یہ رابطہ بنی گالہ سے نہیں کیا گیا عمران خان کو پارٹی رہنماؤں نے مشورہ دیا کہ بنی گالہ کی بجائے خیبر پخونخواہ ہاوس جا کر کال کی جائے۔ امریکی سفیر نے عمران خان کو کیا یقین دہانی کروائی اس پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا

واضح رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخواہ حکومت نے امریکی امداد بھی قبول کی ہے ۔ اس امداد پر عمران خان پر تنقید کی گئی تا ہم وہ خاموش رہے۔ اب عمران خان کے امریکیوں سے رابطے۔امداد کی قبولیت نے عمران خان کے امریکہ مخالف بیانیہ کو زمین بوس کر دیا ہے ۔

Leave a reply