
جب تک زندہ ہوں تب تک پاکستان کے لیے جدو جہد کرونگا،عمران خان
عمران خان کا اپنے اوپر قاتلانہ حملے کا دعویٰ؛ نگران وزیراعلیٰ نے انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کردیا
عمران خان کا اپنے اوپر قاتلانہ حملے کا دعویٰ؛ نگران وزیراعلیٰ نے انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کردیا ہے. نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اپنے ٹوئیٹر پر لکھا کہ "تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مبینہ قاتلانہ حملوں کے بیان پرانکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ جبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپرجاری ایک بیان میں محسن نقوی نے مزید کہا ہےعمران خان کے مبینہ قاتلانہ حملوں کے بیان کی انکوائری کے لیے کمیشن بنانے کا فیصلہ ہوچکا ہے ۔”
Government of Punjab has decided to appoint a Commission to conduct inquiry of assassination threats as alleged by Mr. Imran Khan. We want to ensure that such serious allegation be thoroughly investigated. And strict action will be taken either way.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) March 22, 2023
نگران وزیراعلیٰ نے کہا پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طرف سے لگائے گئے سنگین الزمات کی تحقیقات کی جائیں گی۔ محسن نقوی نے کہا انکوائری کے بعد ہر صورت سخت ایکشن لیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں حاضری کے وقت ’انہوں نے مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا تھا اور کہنا تھا کہ تصادم میں مارا گیا۔ یہ ان کا پلان تھا۔‘
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
جبکہ انہوں نے کہا تھا کہ ’مجھے پتا چلا ہے مجھ پر جوڈیشل کمپلیکس کی عدالت میں نہ پہنچنے پر توہین عدالت کا کیس ہو رہا ہے۔ مُجھے راستے میں جگہ جگہ روکا گیا اور یہ چاہتے تھے میں اکیلا عدالت پہنچوں۔ لوگ خود نکل کر آ گئے۔ پولیس کی نفری بڑھتی گئی۔ ہمارے اوپر اشتعال دلوانے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی.