وزیراعظم عمران خان کا چین کے سابق وزیراعظم کی وفات پر افسوس کا اظہار

0
61

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے چین کی سابق وزیراعظم کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چین کے وزیراعظم لی پنگ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ لی پنگ پاکستان کے حقیقی دوست تھے، پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس حوالہ سے بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لی پنگ کو پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور تعلقات کے فروغ کے لئے بے مثال خدمات پر یاد رکھا جائے گا۔ وہ پاکستان کے حقیقی دوست تھے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ آنجہانی لی پنگ نے چین کی ترقی اورخوشحالی اور خطے میں امن کے لئے عظیم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ چین کے سابق وزیر اعظم لی پنگ ایک روز قبل بیجنگ میں انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 94 برس تھی .۔لی پنگ نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈ نگ کمیٹی کے چیئر مین بھی رہے ۔ چین کے سابق وزیراعظم طویل عرصے سے بیمار تھے۔ لی پینگ انیس سو ستاسی سے انیس اٹھانوے تک چین کے وزیراعظم رہے۔لی پینگ کو انیس سو ستاسی میں بیجنگ کے تیان من اسکوائر پر جمہوریت نواز مظاہرین کے خلاف خونریز کارروائی کی وجہ سے بھی یاد کیا جاتا ہے .

Leave a reply