عمران خان کا دورہ لاہور،پرویزالہیٰ سے ملاقات، پنجاب کابینہ کی تشکیل پر مشاورت

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان وزیر اعلیٰ آفس لاہور پہنچ گئے ،وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کاخیرمقدم کیا.چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے ملاقات کی.ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا.صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی.

عمران خان نے پنجاب سے غیر آئینی و غیر قانونی حکومت کے مکمل خاتمے پر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو مبارکباد دی ، چودھری پرویزالٰہی نے سیاسی وفاداریاں بدلنے والوں کے خلاف بھرپور موقف پر کھڑا رہنے پر عمران خان کی سیاسی بصیرت کو سراہا ،عمران خان نے پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی. وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کئے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا

عمران خان نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی،

عمران خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے۔ چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے انتظامیہ اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 8، 8 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

زرائع کے مطابق عمران کان نے چوہدری پرویزالہی کی ملاقات میں پنجاب کابینہ کی تشکیل، صوبے کی انتظامی صورتحال اور آئندہ ترجیحات پر مشاورتکی گئی.تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پنجاب کے تمام ڈویژن کے پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف سے نو منتخب سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، نومنتخب ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی بھی ملاقات کریں گے،عمران خان مختلف انتظامی اجلاسوں کی صدارت کریں گے، پنجاب کابینہ کے لئے ناموں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

Comments are closed.