عمران خان کا ایف بی آر میں‌ اصلاحات کا اعلان، کہا ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ کریں گے

0
31

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ کرپشن کاہے.قوم فیصلہ کرے کہ ہم نے مل کر ملک کو اپنے پاؤ ں پر کھڑا کرناہے، ایف بی آر میں چھانٹی کرنی ہے اور اصلاحات کرنی ہیں، شبر زیدی کے ساتھ مل کر ایف بی آر میں اصلاحات کروں گا ، سابق حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان میں ٹیکس کلچر نہیں بنا ، ہم عوام کے ٹیکس کا پیسہ ان پر لگائیں گے ، حکمرانوں کوقانون کے نیچے لانا ہوگا ،رشوت دینے والی قوم عظیم قوم نہیں بن سکتی۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اثاثہ جات اسکیم کے حوالے سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ملک پرحکومت کرنےوالوں کا رہن سہن دیکھیں، وزیراعظم آفس کا 30 کروڑ روپے کا خرچہ کم کیا، سسٹم سزا و جزا کی بنیاد پر چلتاہے، ان شاء اللہ ہم اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے، سسٹم میں جو اصلاحات کریں گے اس سے حالات بہتر ہوں گے، قوموں کی زندگی میں ایسا وقت آتاہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے،

انہوں نے کہاکہ عوام سمجھتے ہیں ہمارے ٹیکس کا پیسہ ضائع جاتا ہے، ہم عوام کے ٹیکس کا پیسہ ان پر لگائیں گے، سابق حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان میں ٹیکس کلچر نہیں بنا، شوکت خانم میں 75 فیصد لوگوں کا مفت علاج ہوتا ہے، ترقی یافتہ ممالک میں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سابق حکمرانوں پر اعتماد نہیں تھا، لوگوں کو احساس دلانا ہے کہ عوام کا پیسہ ان پر خرچ ہوگا، عوام ٹیکس نہیں دیں گے تو قرضوں کی دلدل سے نہیں نکل سکتے، ہمیں مل کر ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا ہے، قوم فیصلہ کرے کہ ہم نے مل کر ملک کو اپنے پاو ں پرکھڑاکرناہے، کسی نے پاکستان میں اتنا پیسا اکٹھا نہیں کیا جتنا میں نے کیا ہے، پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات کرنیوالے 5ملکوں میں شامل ہے۔

عمران خان نے کہاکہ جب تک آمدن نہیں بڑھتی مسائل رہتے ہیں، مشکل وقت چل رہاہے، یہ ہونا ہی تھا، پاکستانی فوج نے اپنے اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کیا، میں اپنے گھر میں رہتاہوں، سڑک ٹھیک کرانے کیلیے اپنا پیسا خرچ کیا،

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایف بی آر کو ٹھیک کرنا ہے، 30 جون کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل 48گھنٹوں میں سامنے لایا جائیگا،جب حکمران جماعت ٹیکس چوری کرتی ہے تو سب چوری کرتے ہیں،جب حکمران جوابدہ ہوتاہے تو ملک میں قانون آجاتاہے، ایف بی آرکو سابق کرپٹ حکمرانوں نے تباہ کیاہے،

انہوں‌نے کہاکہ جب قوم ارادہ کرلے تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتاہے. لوگوں کو یقین دلاتاہوں کہ ٹیکس دیں گے تو ملک کے حالات بہتر ہوں گے.

Leave a reply