fbpx

عمران خان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے اہم بیان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابقہ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہی ہے اس حوالے سے عمران خان نے کشمیر کی عوام کے بارے میں کہا کے بھارت سے سمجھوتا کر کے یہ کشمیریوں کو بیچیں گے مزید یہ کہ آج عمران خان نے چارسدہ میں بھی جلسہ کیا اور اس دوران انہوں نے چارسدہ کی عوام کو مخاطب کیا اور کہا کے پہلی دفع ایسا ہوا ہے کے ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے اس سے پتا چلتا ہے کے پہلی دفع کوئی پاکستانی وفد اسرائیل گیا ہے مزید یہ کہا کے جس میں ایک پاکستانی ٹیلی ویژن میں کام کرنے والا تنخواہ دار بھی شامل ہے اس حوالے سے عمران خان نے کشمیر کی عوام کی فکر مندی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کے یہ حکومت کشمیریوں کی عوام کی قربانیوں کو بیچ دے گی اور بھارت سے سمجھوتا کرنے پر تیار ہو جاۓ گی
اس کی علاوہ عمران خان کا کہنا تھا کے ہمارے اوپر جس نے بھی تشدد کیا وہ سب مجھے یاد ہیں میں کسی کو بھی نہیں چھوڑوں گا
عمران خان نے کہا ہم ایک آزاد قوم ہیں اور لا الا الہ کا مطلب جسے سمجھ آ جاۓ وہ آزاد ہو جاتا ہے