وزیر اعظم عمران خان کا کرغزستان پہنچتے ہی بھارت سے متعلق اہم بیان، بڑی خبر آ گئی

وزیر اعظم پاکستانی عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے کرغزستان پہنچ گئے ہیں. اس موقع پر انہوں نے غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم ہندوستان سے بہتر تعلقات کیلئے بھارتی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں. حقیقت ہے کہ جب ہمارے اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوتے ہیں تو اس وقت لازمی طور پر ہمیں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک نے ہمیں نئی آوٹ لٹس تک رسائی فراہم کی ہے اور یقیناً اب اس میں بھارت بھی شامل ہے جس سے ہم ہمارے دو طرفہ تعلقات انتہائی کمزور ہیں۔ پاکستان کا ہمیشہ مغرب سے بہتر تعلقات استوار کرنے پر زور رہا ہے تاہم اب ہم نئی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کے لیے ہم شنگھائی تعاون تنظیموں کے ممالک سے تعلقات مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں جنگ سے کسی کو بھی فائدہ نہیں ہو گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کےلیے کرغزستان پہنچ گئے ہیں. اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی عثمان ڈار بھی ہیں۔ کرغزستان کے دارالحکومت بشکک روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایس سی او اجلاس کا مقصد خطے کی اقتصادی حالت کے اقدامات کا جائزہ لینا ہے، چند روز قبل او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوا تھا۔