مزید دیکھیں

مقبول

عامر جمال پر سیاسی نعرے والی کیپ پہننے پر بھاری جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال پر...

سپریم کورٹ،عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے...

گوجرانوالہ : ایک ہی دن میں 4 افراد قتل، 2 زخمی

گوجرانوالہ (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) گوجرانوالہ کے مختلف...

بیہوشی کی دوا لینے سے ڈریگ کوئین کی موت

ڈریگ کوئین جیمز لی ولیمز، جو اپنے ڈریگ نام...

عمران خان کا مذہب وعقائد کی بنیاد پرتشدد سے متاثرہ افراد کے دن کے موقع پر پیغام

وزیراعظم عمران خان نے دنیا میں مذہب وعقائد کی بنیاد پر تشدد سے متاثرہ افراد کے دن کے موقع پر کہا ہے کہ آج دنیا مذہبی بنیاد پر تشدد کا شکار افراد سے اظہار یکجہتی کررہی ہے۔ بھارتی قابض افواج نے کشمیریوں سے عبادت کاحق بھی چھین لیا ہے۔ عیدالاضحیٰ پر کشمیریوں کو نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ دنیا کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف ٹھوس لائحہ عمل دے۔

اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرپرناجائزقبضہ کیا ہوا ہے۔ کشمیری تمام بنیادی حقوق اورآزادی سے محروم ہیں۔ دنیا کی توجہ بھارتی جارحیت کا شکار کشمیریوں کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا نوٹس لینا چاہیے۔