عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف احتجاج کا بھی اعلان ہو گیا

0
85

عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف احتجاج کا بھی اعلان ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان آج مظفر آباد میں جلسہ کریں گے ،جلسے کے لئے تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف آزاد کشمیر کی اپوزیشن جماعتیں جلسے کے موقع پر بھر پور احتجاج کریں گی

عمران خان کے جلسے کے لئے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، علی امین گنڈا پور و دیگر متحرک ہیں، جلسہ یونیورسٹی گراؤنڈ میں ہو گا، عمران خان دو بجے جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے کے لئے مظفر آباد کے تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے، عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا اور اساتذہ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ طلبا کو لے کر جلسہ گاہ پہنچیں، محکمہ تعلیم کے حکام کو واٹس ایپ پر موصول احکامات میں کہا گیا ہے کہ تمام سکولوں کا عملہ جلسہ گاہ میں حاضر ہو

دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کے خلاف نازیبا بیانات کے خلاف پیپلز پارٹی کا احتجاج جاری ہے، جموں کشمیر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن نے 29 ستمبر کو عمران خان کی مظفرآباد آمد کے موقع پر تنویر الیاس کی اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر کے خلاف نازیبازبان استعمال کرنے بھرپور احتجاجی مظاہرے کی کال دی ہوئی ہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے جلسے کے موقع پر بھر پور احتجاج کیا جائے گا

قبل ازیں وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے قائد حزب اختلاف چودہری لطیف اکبر کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر پیپلز پارٹی نےبرہان وانی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا، سردار جاوید ایوب نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ معافی ہی نہیں ناک سے لکیریں نکالیں گے صدر پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری یسین ، سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ چوہدری لطیف اکبر آزادکشمیر کے سیاست کا قیمتی اثاثہ ہیں تنویر الیاس فی الفور معافی مانگیں تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کے وزیراعظم کو اس طرح کی زبان زیب نہیں دیتی اور نہ ہی آزاد خطہ اس قسم کی بازاری اور لغو زبان کا متحمل ہو سکتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ نہ صرف آزاد کشمیر، پاکستان ، مقبوضہ کشمیر بلکہ بیرون ملک تارکین وطن سمیت ہر طبقہ فکر کے باشعور عوام نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صف اول کے باکردار رہنما کے خلاف ہرزہ سرائی کو انتہائی افسوس ناک اور ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا ہے بلکہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھر پور نفرت کا اظہار کیا جا رہا ہے

اپوزیشن کو نظر انداز کرنے سے تنویر الیاس حکومت نہیں چل سکتی،عبدالقیوم نیازی
سابق وزیراعظم و ممبر اسمبلی آزاد ریاست جموں و کشمیر عبدالقیوم نیازی بھی تنویر الیاس کے خلاف میدان میں آ گئے، انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم تنویر الیاس گھر جا کر قائد حزب اختلاف لطیف اکبر سے معافی مانگیں بلکہ پوری اپوزیشن سے معذرت کریں اپوزیشن کو نظر انداز کرنے سے تنویر الیاس حکومت نہیں چل سکتی آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کمزور ہو رہی ہے عمران خان کے مظفر آباد جلسے سے تحریک آزادی کو کوئی مدد نہیں مل سکتی گزشتہ چھ ماہ سے حکومت کے اندر جو معاملات دیکھنے کو ملے ہیں وہ انتہائی تکلیف دہ ہیں جس سے آزاد کشمیر کے اندر پاکستان تحریک انصاف کمزور ہوتی نظر آرہی ہے

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر ریاست کے سینئر سیاستدان ہیں وہ بڑے بھائی غلام مصطفی کے ساتھ کام کرچکے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر بڑے نقصان سے بچنے کیلئے چھوٹے نقصان پر اکتفا کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سے معافی مانگیں

وزیراعظم‌ آزاد کشمیر تنویر الیاس سو دن میں ہی فلاپ،کارکردگی زیرو،اراکین بھی بول پڑے

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

Leave a reply