مجھے پتہ ہے میں نے گرفتار ہونا ہے،عمران خان کا راستے سے ویڈیو پیغام

0
36
imran

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت پیشی کے لئے اسلام آباد جا رہے ہیں

اسلام آباد میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، کلر کہار میں عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا جس کے بعد عمران خان نے گاڑی رکوائی اور اسکے بعد ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اسوقت اسلام آباد جا رہا ہے، میری گرفتاری کا پورا منصوبہ بنایا گیا ہے، میں عدالت پیش ہونے جا رہا ہوں، یہ مجھے جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں، یہ لندن پلان کا حصہ ہے اور نواز شریف کی خواہش ہے، یہ واضح ہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت کے باوجود پی ڈی ایم مجھے گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، حکمرانوں کے مذموم عزائم جاننے کے باوجود اسلام آباد عدالت جا رہا ہوں،لاہور کا محاصرہ کسی مقدمے میں میری عدالت میں حاضری کو یقینی بنانا نہیں تھا

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے میں نے گرفتار ہونا ہے اسکے باوجود میں جا رہا ہوں ، لاہور محاصرے کا مقصد مجھے جیل بھیجنا تھا تا کہ میں انتخابی مہم کی قیادت نہ کر سکوں،

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ چاروں طرف سے عدالت کے راستے بند کیے ہوئے ہیں،جن کے نام عدالتی فہرست میں ہیں ان کو بھی جانے نہیں دیا جا رہا ،تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ موٹروے ٹال پلازہ تقریباً سارا کنٹینرز کھڑے کرکے بند کردیا گیا، موٹروے ٹول پلازہ پرصرف 2 لین کھلی ہیں،جہاں سے لوگ باہر نکل سکتے ہیں ،موٹروے ٹول پلازہ پر پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان قانون شکنی کرتے ہیں عمران خان آئین توڑتے ہیں اور سازش کرتے ہیں،عمران خان عدالتوں سے حاضری کی استثنیٰ لیتے ہیں،عمران خان نوجوانوں کے برین واش کر تے ہیں ،عمران خان جس کیس میں جارہے ہیں،اُس پر فرد جرم عائد ہونی ہے، عمران خان کہتے ہیں کہ میرے پاس حفاظتی ضمانت موجود ہے، ایک عدالت کہے مجرم کو پیش کرو، دوسری سے ریلیف ملے ،

سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی وجوہات پر درخواست کے بعد کیس کی سماعت ایف 8 کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس ایف الیون منتقل کر دی گئی ،اب عمران خان نیب کورٹ نمبر ون میں پیش ہوں گے،اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

 کل شام سے گرفتاری کے لئے شروع ہونے والا آپریشن تاحال مکمل نہ ہو سکا،

اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

Leave a reply