سلامتی کونسل اجلاس سے قبل عمران خان کا ٹرمپ سے رابطہ، 12 منٹ تک کیا ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

0
45

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اور اس دوران بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے ٹیلیفونک رابطہ کے دوران وزیراعظٖم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا ہے، باخبر تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس سے قبل یہ انتہائی اہم رابطہ ہے،

عمران خان کی طرف سے ٹیلیفونک رابطہ کے دوران ٹرمپ کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا ہے،

Leave a reply