وزیراعظم عمران خان اس وقت ثالثی مشن پر سعودی عرب کے دورہ پر ہیں اور ان کی خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں جن میں مسئلہ کشمیر اور دورہ ایران سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے،
خورشید قصوری نے پاک فوج کے متعلق ایسی کی بات کہ قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقاتوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے سعودی قیادت کو دورہ ایران کے دوران ہونے والی بات چیت سے بھی آگاہ کیا، وزیراعظم عمران خان کی گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر سے بھی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دونوں رہنماوَں کی دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم کی طرف سے خطے میں اختلافات اور تنازعات کے سیاسی اور سفارتکاری کے ذریعے حل پر زور دیا گیا، وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا، ملاقات میں شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی ذوالفقار بخاری اور سینئر افسران شریک ہوئے، قبل ازیں وزیراعظم جب ریاض پہنچے تو شاہ خالد ایئرپورٹ کے رائل ٹرمینل پر گورنر ریاض نے پر تپاک استقبال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ دورہ پر ریاض پہنچے ہیں جہاں پر گورنر ریاض فيصل بن بندر بن عبد العزيز آل سعود اور وزیر مملکت اور نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان نے انکا والہانہ استقبال کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سیّد ذوالفقار بخاری بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں، ریاض پہنچنے پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز، سعودی حکام اور سفارت خانے کے دیگر افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے،
مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا
بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی پر دیا ترجمان وزارت خارجہ نے منہ توڑ جواب
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں ایران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر حسن روحانی، آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر رہنماؤں سے خصوصی ملاقاتیں کی تھیں، بعد ازاں وہ آج سعودی عرب پہنچے ہیں، ان کے دورہ کا بڑا مقصد سعودی عرب اور ایران کے مابین پائی جانے والی کشیدگی ختم کرنے کیلئے مصآلحتی کردار ادا کرنا ہے، ایرانی وزیرخارجہ کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے،