عمران خان خود امپورٹڈ، بینظیر کو کس نے کہا تھا اس بچے کا خیال رکھنا؟ خورشید شاہ کا انکشاف

0
39

عمران خان خود امپورٹڈ، بینظیر کو کس نے کہا تھا اس بچے کا خیال رکھنا؟ خورشید شاہ کا انکشاف

پیپلز پارٹی کے رہنما،وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام دیکھ بھال کر فیصلہ کریں،

سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے مسائل حل کریں لیکن مسائل بہت ہیں،اس وقت معاشی مسائل ہیں کہ اگر بتایا تو حیران رہ جائیں گے، سابق حکومت نے ساڑھے 3سال میں 22 ہزار ارب روپے قرض لیا عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا عوام ویسے ہی پریشان رہے ہمیں امپورٹیڈ حکومت کہنے والا خود امپورٹیڈ ہے، عمران خان کو تو پاکستان کے لیے تیار کیا گیا ہے،جارج بش نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو کہا تھا اس بچے کا خیال رکھنا، نظامی صاحب نے بھی یہی بات کہی تھی،

وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم انتقام کی سیاست نہیں کرنا چاہتے،اگر کوئی لاکھوں کا جلوس لے کر آتا ہے تو آنے دیں، ہمیں گرفتاریاں نہیں کرنا ہمیں صرف معاشی ترقی لانی ہے،ہمیں انتقامی سیاست نہیں بلکہ معیشت کی بہتری کی طرف لے جانا ہے ہماری کوشش ہے مسائل حل کریں لیکن مسائل بہت ہیں، تہذیب سے ہٹ کر سیاست کی جا رہی ہے، پارلیمنٹ میں جو لوگ گئے ہیں ان کا احترام ضروری ہے ، سیاست دانوں کو عوام سے سچ بولنا چاہیے سیاست میں گالیاں نہیں ہونی چاہیے آج سیاست اس جگہ پر آگئی ہے کہ عوام کا فیصلہ نہیں مانتے ڈنڈے کا فیصلہ مانتے ہیں سیاست بھی ایک عبادت ہے اور عوام کی خدمت ہے، ہم ذمے دار ہیں جو بھی عوام کے مسائل ہیں ان کے حل کے لیے

وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آج یہ شور کررہے ہیں کہ الیکشن کراؤ،قومی اسمبلی کی مدت 4 سال والی بات کو سب تسلیم کررہے ہیں،عمران خان کی باتیں تو ریاست مدینہ کی ہیں لیکن وہ کام کیا کرواتے رہے، مسجد نبوی کی بے حرمتی کروائی گئی، یہ حرکتیں اب انکی نہیں چلیں گی، عمران خان کو معافی مانگنی چاہئے اور اپنا حساب دینا چاہئے، امپورٹڈ کا نام لے کر عمران خان نہیں بچ سکتا، امپورٹڈ سامان تو عمران خان بیچ گیا،سعودی عرب میں واقعہ ہوا تو کیس بھی وہاں ہونا چاہیے، گولی کا جواب گولی سے نہیں ڈائیلاگ سے دیا جاتا ہے قانون ہاتھ میں لینے والوں کیلئے قانون خود راستہ بنائے گا، وزیراعظم کو اتحادیوں سے مل کر سیاسی فیصلے کرنے چاہئیں،شہباز شریف میری بات کو سمجھتے ہیں،مل کر فیصلہ کرنا چاہیے کہ ملک کیلئے کیا بہتر ہے اور کیا نہیں،جنگ نہیں تبدیلی دکھانا ہو گی، معیشت پر توجہ دیں،

شوبز سے وابستہ لڑکیوں سے کروائی جا رہی جسم فروشی، 60 ہزار میں ہوتا ہے "سودا”

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

Leave a reply